1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چیمپیئنز لیگ: جرمن کلب بائرن میونخ سیمی فائنل میں

8 اپریل 2010

یورپی فٹ بال کلبوں کے اہم ترین ٹورنامنٹ چیمپیئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میچوں کے دو مرحلے مکمل ہو گئے ہیں۔ جرمن کلب بائرن میونخ نے اپنا میچ ہارا ضرور لیکن دو میچوں میں اپنی مجموعی کارکردگی کی بنیاد پر اس نے سیمی فائنل کے لئ

https://p.dw.com/p/Mpl7
تصویر: AP

چیمپیئنز لیگ کے جو دو مزید کوارٹر فائنل میچ بدھ کی شام کھیلے گئے، ان میں سے ایک جرمن کلب بائرن میونخ اور انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے درمیان تھا اور دوسرا دو فرانسیسی کلبوں لیوں اور بوردو کے بیچ۔ فرانسیسی کلبوں کے میچ میں وہ تیزی اور گرمی دکھائی نہ دی جو بائرن میونخ اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے میچ میں دیکھی گئی۔

انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں مہمان جرمن فٹ بال کلب نے زور دار کھیل کا مظاہرہ ضرور کیا اور اس بیچ وہ دو گول کرنے میں بھی کامیاب رہی۔ لیکن انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر پاور پلے کا مظاہرہ کیا۔ شائقین میں بھی میچ کی طرح انتہائی زیادہ تناؤ پایا جاتا تھا۔

Deutschland Fußball Champions League Bayern München gegen Manchester United Louis van Gaal
بائرن میونخ ٹیم کے کوچ: فائل فوٹوتصویر: AP

پہلے ہاف کے ختم ہونے پر جرمن کلب کو ایک کے مقابلے میں تین گولوں کا سامنا تھا۔ دوسرے ہاف میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے قدرے دفاعی کھیل پیش کیا اور اس بیچ جرمن کلب کے کھلاڑی دوسرا گول کرنے میں کامیاب رہے۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کے ایک کھلاڑی رافائل کو فاؤل کرنے پر سرخ کارڈ دکھا کر ریفری نے گراؤنڈ سے باہر بھیج دیا اور یہ واقعہ بھی بائرن میونخ کی جانب سے دوسرے گول کی وجہ بنا۔ ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کے اپنے ہوم گراؤنڈ سے باہر کوارٹر فائنل میں کئے گئے گول بائرن میونخ کے گولوں سے زیادہ نہیں تھے۔ اس بنیاد پر وہ سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی نہ کر سکی۔

فرانسیسی کلبوں لیوں اور بوردو کا میچ بوردو نے جیت لیا لیکن سیمی فائنل تک رسائی لیوں کو ملی۔ لیوں نے انتہائی محتاط اور دفاعی کھیل پیش کیا۔ بوردو کے کھلاڑیوں کی جانب سے لیوں کے خلاف گول کرنے کی کوششیں ضرور کی گئیں لیکن بوردو کی ٹیم صرف ایک گول کرنے میں کامیاب ہو سکی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دو کوارٹر فائنل میچو‌ں میں مجموعی طور پر لیوں نے تین گول اور بوردو نے دو گول کئے۔ اسی بنا پر لیوں کو سیمی فائنل کھیلنے کا موقع مل گیا۔ چیمپیئنز لیگ کے دونوں سیمی فائنل بھی دو دو میچوں پر مشتمل ہوں گے۔ 20 اپریل کو انٹرمیلان اور بارسلونا کے درمیان میچ اطالوی شہر میلان میں کھیلا جائے گا۔ یہی دو ٹیمیں اپنا دوسرا سیمی فائنل کھیلنے کے لئے 28 اپریل کو دوبارہ بارسلونا میں آمنے سامنے ہوں گی۔ دوسرے سیمی فائنل کے لئے پہلا میچ اکیس اپریل کو فرانسیسی کلب لیوں اور بائرن میونخ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہی ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف اپنا دوسرا سیمی فائنل ستائیس اپریل کو کھیلیں گی۔

Deutschland Fußball Champions League Bayern München Ivica Olic gegen Manchester United
میونخ میں بائرن میونخ اور مانچسٹر یونائیٹڈڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کا ایک منظرتصویر: AP

رپورٹ: عابد حسین

ادارت مقبول ملک