1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چوہدری پرویز الٰہی غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں ضمانت پر رہا

22 مئی 2024

لاہور ہائی کورٹ نے بطور اسپیکر پنجاب اسمبلی غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں پرویز الٰہی کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیا۔ پی ٹی آئی کے صدر نے اپنی رہائی پر ججوں کا شکریہ ادا کیا۔

https://p.dw.com/p/4g8Ce
Pakistan | Chaudhry Pervaiz Elahi, ehemalige Ministerpräsident der Provinz Punjab
تصویر: ZUMA Press/Imago

پاکستان تحریک انصاف کے صدر ا اور سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں ضمانت پر جیل سے رہا کر دیے گئے ہیں۔ پرویز الٰہی کو تقریباً ایک سال جیل میں قید رکھنے کے بعد لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر منگل کے روز جیل سے رہا کر کیا  گیا۔

انہیں جون میں پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی طور پر افسران کی تعیناتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ پرویز الٰہی نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں سیاسی طور پرنشانہ بنایا جا رہا ہے۔

عمران خان مختلف مقدمات میں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید ہیں
عمران خان مختلف مقدمات میں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید ہیںتصویر: Rizwan Tabassum/AFP/Getty Images

پی ٹی آئی نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ وہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد اب اپنے گھر پہنچ چکے ہیں۔ پرویز الٰہی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں عدالت کے حکم کا خیرمقدم کیا۔

عمران کے وزارت عظمیٰ کے دوران پرویز الٰہی نے پاکستان کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے پنجاب میں بطور اسپیکر اسمبلی خدمات انجام تھیں۔ عمران خان کو 2022 میں پارلیمنٹ کے ذریعے عدم اعتماد کے ووٹ میں معزول کر دیا گیا تھا اور وہ مختلف مقدمات میں سزا پانے کے بعد جیل میں قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

عمران خان اور ان کے حامیوں کا کہنا ہے کہ انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ش ر / ا ا

بحرانوں کا شکار پاکستان: ذمہ دار کون، فوج یا سیاست دان؟