1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چائنا اوپن ٹینس چیمپیئن شپ جوکووچ نے جیت لی

11 اکتوبر 2009

سربیا کے نواک جوکووچ نے چائنا اوپن ٹینس چیمپیئن شپ میں مردوں کا فائنل جبکہ روسی کھلاڑی سویٹلانا کوزنیٹسوا نے فائنل میں خواتین کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔

https://p.dw.com/p/K48L
نواک جوکووچتصویر: AP

بیجنگ میں کھیلے جانے والے اتوار کے فائنل میں جوکووچ نےکروشیا کے مارین چیلچ کو ہرا کر رواں برس میں تیسرا ATP ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ فائنل میں شکست کھانے والے کروشیا کے مارین چیلچ نے ہفتہ کو ٹینس کے عالمی نمبر دو رافیل نڈال کو سیمی فائنل میں ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

Tennisspielerin Svetlana Kuznetsowa
سویٹلانا کوزنیٹسواتصویر: AP

سربیا کے سیکنڈ سیڈ جوکووچ اور چیلچ کے درمیان اتوار کا فائنل تقریبا ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہنے والی بارش کے باعث رُکا رہا۔ میچ کے بعد انہوں نے کہا ہے کہ بارش کے بعد وہ یقینی طور پر بہت اچھا کھیلے۔ یوں کہئے کہ بارش انہیں اور بھی تازہ کم کر گئی۔

دوسری طرف چیلچ نے تسلیم کیا کہ وہ انتہائی اہم مواقع پر اچھا کھیل پیش نہیں کر سکے۔ انہوں نے جوکووچ کے کھیل کو سراہا۔ چیلچ نے کہا کہ جوکووچ نے بہت مضبوطی سے دفاع کیا۔ پہلے سیٹ میں یہ مقابلہ دو دو سے برابر تھا۔ تاہم بیجنگ اولمپک ٹینس کورٹ میں جوکووچ نے نے چیلچ کو چھ دو اور سات چھ سے مات دی۔فائنل مقابلے کے فاتح جوکووچ کو پانچ لاکھ ڈالر کی انعامی رقم دی گئی ہے۔

چائنا اوپن میں خواتین کا فائنل روس کی سکستھ سیڈ سویٹلانا کوزنیٹسوا نے جیتا۔ انہوں نے پولینڈ کی رادوانسکا کو چھ دو اور چھ چار سے ہرا دیا۔ اس مقابلے میں روسی کھلاڑی بیس سالہ پولش رادوانسکا پر پہلے ہی سیٹ سے حاوی رہیں۔

رپورٹ: ندیم گِل

ادارت: شادی خان