1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پلاسٹک سرجری آپریشن کے دوران خاتون مریضہ ہلاک

23 دسمبر 2019

جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں استغاثہ نے ایک ڈاکٹر کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں جس کی جانب سے پلاسٹک سرجری آپریشن کے دوران مبینہ طور پر غفلت برتنے کے نتيجے ميں ایک مریضہ ہلاک ہو گئی۔

https://p.dw.com/p/3VGTl
تصویر: picture-alliance/abaca

نیوز ایجنسی ڈی پی اے کی رپورٹ کے مطابق اس آپریشن کے دوران بے ہوش کرنے والی دوا کے باعث مریضہ کا دل بند ہو گیا۔ فوری طبی امداد کی فراہمی کے بعد خاتون کی سانس بحال ہو گئی لیکن اس دوران اس کے دماغ کو شدید نقصان پہنچ چکا تھا۔

اس خاتون کو 13 دسمبر کو ہسپتال لے جایا گیا تھا جہاں وہ آپریشن کے دوران جانبر نہ ہوسکی۔ 57 سالہ گائیناکالوجسٹ پر الزام ہے کہ انہوں نے یہ آپریشن مناسب طبی عملے اور سربراہی کے بغير کیا۔ استغاثہ کا کہنا ہے کہ وہ اس ڈاکٹر کے خلاف غفلت برتنے پر تحقیقات کریں گے۔

سرجن مریض کے بازو پر ہی کان اُگانے میں کامیاب

جڑے ہوئے سروں والی جڑواں بنگلہ دیشی بچیوں کی حالت اب مستحکم

ڈی پی اے کی رپورٹ کے مطابق یہ ڈاکٹر جرمن شہر آشرزلیبن میں کام کرتے ہیں اور یہ معلوم نہیں ہے کہ اس آپریشن کو فرینکفرٹ میں کیوں کیا گیا۔ ثبوت اکٹھا کرنے کے لیے ڈاکٹر کے کلینک کا معائنہ بھی کیا گیا۔

ب ج، ع س