1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’کوا اڑا ہنس کی پرواز‘

18 جنوری 2019

یہ کوئی خواب یا افسانہ نہیں بلکہ حقیقت ہے کہ کوئی ایسا خوش نصیب بھی ہے، جو لندن جانا چاہے اور بغیر ٹکٹ کے ہی پہنچ جائے؟  آپ سوچ رہے ہوں گیں کے وہ کیسے؟۔

https://p.dw.com/p/3Bn0v
Krähe
تصویر: picture alliance/dpa/R. Hirschberger

آپ یقیناً صحیح سوچ رہے ہیں ایسا انسانوں کے لیے تو ممکن نہں ہاں البتہ پرندے کسی بھی قانونی قباحت سے آزاد ہیں یا  یوں بھی  کہہ سکتے ہیں کہ ان پر کوئی حدود وقیود لاگو نہیں ہوتیں۔ 

ایئرلائن کے ترجمان کا کہنا تھا،’’ ہم نے کوے کو جب کیبن میں بیٹھے ہوئے دیکھا تو اُسے اڑانے کی کوشش کی مگر وہ نہیں اڑا، بعد ازاں ہمیں وقت پر پرواز کرنا تھی اس لیے جہاز اڑا دیا۔‘‘

Airbus A380 Singapore Airlines
تصویر: picture-alliance/ dpa

 سنگاپور سے لندن کے لیے اڑان بھرنے والی سنگاپور ایئرلائن پرواز میں مسافروں کے بعد بزنس کلاس کی خالی نشست پر ایک کوّا آ کر بیٹھ گیا، جس کو عملے نے اڑانے کی کوشش کی مگر وہ باہر نہیں نکلا۔

 انتظامیہ اب تک اس بات کو جاننے سے قاصر ہے کہ کوّا جہاز کے اندر داخل کیسے ہوا کیونکہ رن وے کے قریب حفاظتی انتظامات کے تحت کسی پرندے کو آنے کی اجازت نہیں ہوتی۔

 سنگاپور سے لندن ایئرپورٹ جانے والی پرواز نمبر ایس کیو 322 کا سفر 14 گھنٹے میں طے ہوا۔ یہ واقعہ 7 جنوری بروز پیر کو پیش آیا۔ جہاز کی انتظامیہ نے کوّے کو لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر حکام کے حوالے کیا، جسے بعد میں آزاد چھوڑ دیا گیا۔