1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پرتگال: بس حادثے میں متعدد جرمن شہری ہلاک

18 اپریل 2019

پرتگال کے جزیرے مادیرا پر سیاحوں کی ایک بس حادثے کا شکار ہونے کے نتیجے میں کم از کم انتیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر تعداد جرمن شہریوں کی ہے۔

https://p.dw.com/p/3H0n4
Portugal Busunglück auf Madeira
تصویر: Getty Images/AFP/R. Silva

پرتگالی دارالحکومت لزبن سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق بدھ سترہ اپریل کی شام پیش آنے والے  ایک حادثے میں انتیس افراد ہلاک جبکہ تقریباﹰ درجنوں دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ بس کے ڈرائیور اور مقامی ٹریول گائیڈ سمیت دیگر زخمی افراد کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Portugal Busunglück auf Madeira
تصویر: Getty Images/AFP/R. Silva

پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام سیاح غیر ملکی اور جرمن شہری تھے۔ اتنی زیادہ ہلاکتوں پر پرتگال کے وزیر اعظم انٹونیو کوسٹا اور جرمن چانسلر انگیلا میرکل دونوں نے گہرے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے ہلاک شدگان کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔ چانسلر میرکل نے پرتگالی حکام کی جانب سے اس ہنگامی صورت حال میں  فوری کارروائی کرنے کے لیے شکریہ بھی ادا کیا۔

Portugal Busunglück auf Madeira
تصویر: Imago Images/GlobalImagens/R. Silva

سیاحوں کی اس بس پر پچاس سے زائد افراد سوار تھے۔ جرمن سیاحوں سے بھری یہ بس ایک خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے سڑک سے پھسل کر نیچے ایک گھر پر جا گری تھی۔

ع آ / الف الف (afp, ap, dpa, rtr)