جرمن دارالحکومت برلن میں پاکستانی پناہ گزین کاشف کاظمی کو چار روز کے لیے جرمن پارلیمان میں اعزازی نوجوان رکنِ پارلیمان نامزد کیا گیا۔ پارا چنار سے تعلق رکھنے والے اکيس سالہ نوجوان کاشف کا نام وفاقی جرمن وزیر برائے اقتصادیات و توانائی برگٹے ثپرس نے تجویز کیا تھا۔