1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستانی آرمی چیف کا دورہ جرمنی اور اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں

24 مئی 2024

پاکستانی فوج کے مطابق جنرل عاصم منیر اپنے دورہ جرمنی کے دوران فوجی قیادت کے ساتھ ہی سویلین رہنماؤں سے بھی ملاقات کر رہے ہیں۔ انہوں نے مختلف جرمن فوجی تربیتی پروگرام کا بھی معائنہ کیا۔

https://p.dw.com/p/4gDfF
جنرل عاصم منیر
جنرل منیر کے جرمنی پہنچنے پر برلن کے وفاقی وزارت دفاع میں چیف آف ڈیفنس جنرل کارسٹن بریور نے ان کا استقبال کیاتصویر: W.K. Yousufzai/AP/picture alliance

پاکستانی فوج کے میڈیا ونگ انٹر سروس پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے جمعرات کے روز جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، اس وقت جرمنی کے سرکاری دورے پر ہیں۔

جنرل منیر کا دورہ: پاکستان ہمارا اہم اتحادی اور پارٹنر ہے، امریکہ

اس بیان کے مطابق جنرل منیر کے جرمنی پہنچنے پر برلن کے وفاقی وزارت دفاع میں چیف آف ڈیفنس جنرل کارسٹن بریور نے ان کا استقبال کیا۔ جرمن مسلح افواج کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک اعزازی گارڈ کی تقریب بھی منعقد کی گئی۔

پاکستانی فوجی سربراہ جنرل عاصم منیر امریکہ کے دورے پر

جنرل عاصم منیر نے جرمن فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل الفونس مائس سے بات چیت کی اور گارڈلیگن میں واقع جرمن بری فوج کے تربیتی مرکز کا بھی دورہ کیا۔ یہاں پر انہیں مرکز کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے جرمن فوج اور بین الاقوامی دستوں دونوں کو دی جانے والی تربیت کا مشاہدہ کیا۔

غیر قانونی تارکین وطن معیشت اور سلامتی کے لیے خطرہ، عاصم منیر

پاکستانی فوج کے سربراہ نے شہری علاقے میں جنگ سے متعلق ایک مظاہرے کا مشاہدہ کرنے کے ساتھ ہی مختلف تربیتی سہولیات کا معائنہ بھی کیا۔

بحرانوں کا شکار پاکستان: ذمہ دار کون، فوج یا سیاست دان؟

اہم سویلین حکام کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں

جنرل عاصم منیر نے جمعرات کے روز وفاقی چانسلر کے خارجہ پالیسی اور سلامتی سے متعلق امور کے مشیر جینز پلٹنر، وزیر مملکت برائے خارجہ امور ٹوبیاس لنڈراور وزارت دفاع میں ریاستی سکریٹری نیل ہلمر سے بھی ملاقات کی۔

آرمی چیف کی کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں، معیشت کی بحالی کا عزم

 آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق ان ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ جرمن قیادت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی فوج کے کردار اور خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں اس کی کوششوں کا اعتراف کیا گیا۔

پاکستانی فوج کے سربراہ  ہیمبرگ میں واقع آرمڈ فورسز کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کا بھی دورہ کریں گے، جہاں وہ مختلف ممالک سے کورس میں شرکت کرنے والے طلباء سے خطاب کریں گے تاکہ علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کے تناظر اور اقوام متحدہ کے مشنز میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار پر روشنی ڈال سکیں۔

ص ز/ ج ا (نیوز ایجنسیاں)

میونخ سکیورٹی کانفرنس کی تاریخ