پاکستان میں پچیس جولائی کو منعقد ہونے والے عام انتخابات پر امریکا میں مقیم پاکستانی بھی گہری نظر رکھتے ہیں۔ امریکی شہر ڈیلس ’ٹیکسس‘ میں بسنے والے پاکستانی نژاد امریکی شہری سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں جمہوری عمل کے نتائج براہ راست پاک امریکا تعلقات پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ لہٰذا آئندہ حکومت کو چاہیے کہ وہ پاک امریکا تعلقات کو بہتر بنانے کی ممکنہ کوشش کرے۔