پاپائے روم کی مسلمان ملکوں کے سفیروں اور علماء کے ساتھ ملاقات
25 ستمبر 2006
آج پاپائے روم بینیڈکٹ شانزدہم نے اپنی گرمائی رہائش گاہ گونڈولفو پیلس میں 21 اسلامی ممالک کے سفیروں اور علماء کے ساتھ ملاقات کی۔ پیغمبر اسلام اور اسلام کے بارے میں پوپ کی متنازعہ تقریر کے 13 روز بعد ہونے والی اِس ملاقات کا مقصد مسلمانوں کی ناراضگی دور کرنا اور اِس تقریر سے پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کا اَزالہ کرنا تھا۔