1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تاريخ

پاپ گلوگار جسٹِن بِیبر سروں کا جادو جگانے بھارت پہنچ گئے

بینش جاوید AFP
10 مئی 2017

کینیڈا کے نامور موسیقار اور پاپ اسٹار جسٹِن بیبر بھارتی شہر ممبئی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ لگ بھگ پینتالیس ہزار مداحوں کے سامنے اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

https://p.dw.com/p/2cjZg
Met Gala 2015 - Justin Bieber
تصویر: Getty Images/AFP/T. A. Clark

خبر رساں ادارے اے ایف پی سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق جسٹن بیبر کے مدّاح ملک بھر سے بھارت کے تجارتی سرگرمیوں کے مرکز ممبئی  پہنچ رہے ہیں۔ وہ اس نامور موسیقار کو اُن کے مقبول گانوں کی لَے پر اُنہیں جھومتے ناچتے دیکھنے کے لیے بے قرار ہیں ۔

بھارتی ریاست گُجرات کے اٹھارہ سالہ راحل تیواری نے اے ایف پی کو بتایا،’’ میں جسٹِن بیبر کی موسیقی کو گزشتہ پانچ سالوں سے سن رہا ہوں  میں اُنہیں دیکھنے کی خواہش رکھتا ہوں ۔ مجھے بیبر بطورِ گلوگار  بہت محبوب ہیں۔‘‘

 آج ڈیڑھ بجے سہ پہر کو جسٹن بیبر کی ممبئی ایئر پورٹ آمد پر  اُن کے کئی مداح  بھی وہاں پہنچے۔  بھارتی میڈیا نے اِس 23 سالہ گلوکار کی ممبئی آمدکی خبروں کو بھرپور طریقے سے نشر کیا۔

Indien Fans von Justin Bieber
بالی وڈ اداکار سلمان خان کے ذاتی سکیورٹی گارڈ بیِبر کے دورے کے دوران انہیں سکیورٹی فراہم کریں گےتصویر: Imago/Hindustan Times/B. Kumar

جسٹِن بیبر ممبئی کے ڈی وائے پاٹل اسٹیڈیم میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ اس موسیقار کی ایک سولہ سالہ مدّاح ریا اسرانی نے اے ایف پی کو بتایا،’’ میں بیبر کی بہت بڑی مداح ہوں۔ وہ بہت پرکشش ہیں اور ہماری نسل کے لیے بہت ہی عمدہ گانے گاتے ہیں۔‘‘

کچھ بھارتی اخبارات نے رپورٹ کیا ہے کہ یہ عالمی شہرت یافتہ موسیقار ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہوٹل سے اسٹیڈیم تک پہنچیں گے جہاں شام آٹھ بجے ان کے کانسرٹ کا آغاز ہو گا۔

Indien Fans von Justin Bieber
جسٹن بیبر کے مدّاح ملک بھر سے بھارت کے تجارتی سرگرمیوں کے مرکز ممبئی پہنچ رہے ہیںتصویر: Reuters/S. Andrade

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق پانچ سو پولیس افسران سمیت ایک ہزار سکیورٹی اہلکار کانسرٹ میں سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے موجود ہوں گے جبکہ نامور بالی وڈ اداکار سلمان خان کے ذاتی سکیورٹی گارڈ بیِبر کے دورے کے دوران انہیں سکیورٹی فراہم کریں گے۔