1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ٹِک ٹاک ويڈيو بناتے وقت دو لڑکيوں نے کئی ٹَن گھاس جلا دی

15 مئی 2021

روس ميں پيش آنے والے ايک عجيب و غريب واقعے ميں دو نوجوان لڑکيوں نے ٹِک ٹاک کے ليے ايک ويڈيو بناتے وقت کئی ٹن گھاس پھوس جلا ڈالی۔

https://p.dw.com/p/3tQtK
WHO Bericht Raucher Russland
تصویر: Getty Images/A. Utkin

روس ميں دو لڑکيوں کی جانب سے چينی ويڈيو پليٹ فارم ٹِک ٹاک کے ليے ايک ويڈيو بناتے وقت غير دانستہ طور پر ايک حرکت سرزد ہو گئی۔ مذکورہ لڑکياں، جن کے نام ظاہر نہيں کيے گئے، ہفتے کی صبح ايک ويڈيو بنانے ميں مصروف تھيں کہ قریب پڑی گھاس پھوس ميں آگ بھڑک اٹھی۔ نتيجتاً کچھ ہی دير ميں 195 ٹن گھاس راکھ بن گئی۔

ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے پاکستانی نوجوان ہلاک

اٹلی: ٹک ٹاک بناتے ہوئے دس سالہ بچی کے ہلاکت کے بعد ٹک ٹاک کے خلاف کارروائی

يہ واقعہ روسی دارالحکومت ماسکو سے بارہ سو کلوميٹر مشرق کی طرف واقع شہر پرم ميں پندرہ مئی کی صبح پيش آيا۔ پوليس کے مطابق پہلے گھاس پھوس کے چھوٹے ٹکڑوں کو آگ لگائی گئی، جو ديکھتے ہی ديکھتے لمحوں ميں پھيل گئی اور پوری گھاس آتش زدگی کی لپيٹ ميں آ گئی۔

مذکورہ لڑکيوں نے پہلے خود ہی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی مگر جب ان کی کوششيں کوئی رنگ نہ لائيں، تو انہوں نے فوری طور پر پوليس سے رابطہ کيا۔ پوليس کی آمد کے بعد انہوں نے اعتراف کيا کہ يہ سب کچھ ٹِک ٹاک ويڈيو بناتے وقت ان کی حرکتوں کی وجہ سے ہوا۔ حکام نے ان لڑکيوں کو بتايا کہ ان کے اس عمل کی وجہ سے نہ صرف بھاری مالی نقصان ہوا ہے بلکہ لوگوں کی زندگياں بھی خطے ميں آ گئيں۔

حجابی ٹک ٹاکر

ع س / ع آ (ڈی پی اے)