1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ٹنڈولکر کی سنچری کی بدولت بھارت پہلا ٹیسٹ جیت گیا

15 دسمبر 2008

چنئی میں ٹنڈولکرکی شاندار سنچری اوریوراج کی عمدہ بیٹنگ کےذریعے بھارت نےانگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ چھ وکٹ سےجیت کر سیریزمیں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ انگلش ٹیم کی جانب سے 383 کا ہدف بھارت نے چار وکٹوں پر پورا کر دیا۔

https://p.dw.com/p/GGjZ
ٹنڈولکر نے یوراج کے ساتھ پانچویں وکٹ کی شراکت میں 103رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلیتصویر: AP

کھیل کے پانچویں اورآخری روزبھارت نے 141 رنزایک کھلاڑی آؤٹ سے اپنی نامکمل اننگزشروع کی توانہیں کامیابی کے لئےمزید 256 رنز درکارتھے۔

راہول ڈریوڈ اس بار بھی ناکام رہے اور صرف چار کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ ان کے بعد گوتم گمبھیر66 اورلکشمن 26 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

جس کے بعد ٹنڈولکر اور یوراج نے کسی مزید نقصان کے بغیر بھارت کو فتح دلائی۔ سچن ٹنڈولکر نے103 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔ یہ ان کی ٹیسٹ کرکٹ میں 41 ویں سنچری تھی جب کہ یوراج سنگھ 85 رنزبنا کرناٹ آؤٹ رہے۔ دونوں کھلاڑیوں نے پانچویں وکٹ کی شراکت میںمجموعی طور پر 163 رنزبنائے۔

سیریز کا دوسرااورآخری ٹیسٹ 19 دسمبرسےموہالی میں کھیلا جائےگا۔