1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

وینس ولیمز ومبلڈن سے باہر

30 جون 2010

بلغاریہ کی نوجوان ٹینس کھلاڑی Tsvetana Pironkova نے امریکی اسٹارکھلاڑی اور عالمی نمبر دو وینس ولیمز کو کوارٹر فائنل میں شکست دے کر ومبلڈن ٹورنامنٹ سے باہرکردیا ہے۔

https://p.dw.com/p/O6PV
تصویر: AP

ومبلڈن ٹورنامنٹ میں خواتین سنگلزایونٹ میں Pironkova کے حیرت انگیز کھیل نے ناقدین کو حیرت میں ڈال دیا۔ انہوں نے ایک نہایت ہی آسان میچ کے بعد پانچ مرتبہ ومبلڈن ٹائٹل اپنے نام کرنے والی وینس ولیمز کو چھ دو اور چھ تین سے شکست دی۔ اگرچہ ولیمز نے پانچویں گیم میں دو مرتبہ بریک پوائنٹ حاصل کیا تاہم Pironkova نے گیم اپنے ہاتھ سے نہ نکلنے دی۔

بائیس سالہ Pironkova کو گراس کورٹ پرکھیلنے کا کوئی تجربہ نہیں ہے۔ میچ جیتنے کے بعد انہوں نے کہا: ’’ دراصل بلغاریہ میں گراس کورٹس نہیں ہیں۔ میرے خیال میں، میں نے پانچ سال پہلے ومبلڈن کے کوالیفائنگ مقابلوں کے سلسلے میں پہلی مرتبہ گراس کورٹ پر قدم رکھا تھا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ان مقابلوں میں آنے سے پہلے وہ سوچ رہی تھیں کہ وہ یہاں کیسے کھیلیں گی۔

Flash-Galerie Australian Open Serena Williams Tennis
سیرینا ولیمز نے مشکل میچ کے بعد چینی کھلاڑی لی نا کو سات پانچ اور چھ تین سے شکست دیتصویر: AP

Pironkova نے کہا کہ وہ یہ سوچ بھی نہیں سکتی تھیں کہ وہ ومبلڈن کے سیمی فائنل تک پہنچ پائیں گی۔ انہوں نے کہا: ’’ مجھے ابھی تک یقین نہیں آرہا کہ میں سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہوں۔ میرے لئے یہ سب کچھ خواب کی طرح ہے۔ ‘‘

منگل کو کھیلے گئے خواتین کے دیگر کوارٹر فائنل میچوں میں امریکی اسٹار سیرینا ولیمز نے ایک مشکل میچ کے بعد چینی کھلاڑی لی نا کو سات پانچ اور چھ تین سے شکست دی، روسی کھلاڑی ویرا ژونرژیوآ نے بیلجیم کی کم کلائیسٹر کو تین چھ ، چھ چار اور چھ دو سے ہرایا جبکہ چیک جمہوریہ کی پیتا کیوتوآ نے استونیا کی کایا کاناپی کو چار چھ، سات چھ اور آٹھ چھ سے ہرایا۔

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت: شادی خان سیف

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں