تصور کریں کہ آپ پونے دو کلومیٹر طویل تار پر بے وزنی کی کیفیت میں کشش ثقل کے رحم و کرم پر چھوڑ دیے جائیں اور اس دوران سلائیڈ کرتے ہوئے آپ کی رفتار ایک سو ساٹھ کلومیٹر تک پہنچ جائے۔ ویلز کی ایک جھیل پر یہ مظاہرہ بہت سے افراد کو اپنی جرات دکھانے پر اکساتا ضرور ہے، ہاں مگر ذرا دل تھام کے۔