1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نیورمبرگ، صوبہ باویریا کا اقتصادی مرکز

25 اپریل 2013

ماضی سے لے کر عصر حاضر تک کا یہ عروس البلاد اپنے اندر ایک خاص دلکشی اور کشش رکھتا ہے۔ ’ادرک کی روٹی‘ اور چٹنیاں اس شہر کی خاص سوغات ہیں۔

https://p.dw.com/p/zuJg
تصویر: dpa

یہاں کے باشندوں کا پسندیدہ کھیل فٹ بال ہے اور مقامی ٹیم ایف سی نیورمبرگ کا شمار جرمنی کی بہترین ٹیموں میں کیا جاتا ہے۔ اسے نو دفعہ جرمن چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

آلبرٹ ڈیورر کا مجسمہ

پرانے شہر میں جا بجا تاریخی فن پارے قرون وسطٰی کے زمانے کے نامور فنکار البرٹ ڈیورر کی یاد دلاتے ہیں۔ البرٹ طویل عرصے تک یہاں مقیم رہے۔ ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے شہر کے مرکز میں افسردہ آنکھوں والے ایک خرگوش کا بڑا مجسمہ بنایا گیا ہے۔

ایک روٹی میں تین

یہاں کا مشہور فاسٹ فوڈ ایک طرح کا برگر ہے جسے مقامی زبان میں (drei in einem brötchen) یعنی ’ایک روٹی میں تین ‘کہا جاتا ہے۔ یہ روٹی کے ایک لمبے ٹکڑے میں تین مختلف اقسام کی چٹنیوں پر مشتمل ہوتا ہے۔

Nürnberg Reportage Flash Combo
نیورمبرگ شہر کی مختصر تاریخ بیان کرنے والی چند تصاویر

کہا جاتا ہے کے یہ اتنا خوش ذائقہ ہے کہ سبزی خور لوگ بھی اسے ذوق و شوق سے کھاتے ہیں۔ عموماﹰاس میں بھُنے ہوئےگوشت اور ایک مقامی سبزی، زاورکراوٹ(Sauerkraut) اور مولی بھی شامل ہوتی ہے۔

اہم تاریخی واقعات

1933ءمیں اڈولف ہٹلر نے نیورمبرگ کو اپنی نیشنل سوشلسٹ پارٹی کے سالانہ پریڈ کا مرکز قرار دیا۔ اس میں شرکت کے لئے ہر سال تقریباﹰپانچ لاکھ افراد یہاں آتے تھے۔ اس مقصد کے لئے ایک بڑا میدان(Zeppelin airfield) تعمیر کیا گیا تھا جہاں نازی افواج پریڈ کیا کرتی تھیں۔ حال ہی میں وہاں فلاح و بہبود کا ایک مرکز بنایا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے بچوں کی فلاح و بہبود کے ادارے یونیسکو(UNESCO) نے اس شہر کو انسانی حقوق کی تحفظ کے لئےکئے جانے والے اقدامات کے سلسلے میں ایوارڈ دے رکھا ہے۔ دوسری عالمی جنگ کے دوران یہ شہر مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا اور اس وقت یہ صرف ’راکھ اور کوئلوں‘ کا ایک بڑا ڈھیر تھا۔

نیورمبرگ کی فوجی عدالت

’ہم آپ کے سامنے ناقابل یقین جرائم کے ناقابل تردید ثبوت رکھیں گے۔‘ ان الفاظ کے ساتھ امریکی پراسیکیوٹر رابرٹ جیکسن نے دوسری عالمی جنگ کے بعد جنگی جرائم کےمقدمات کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے مذید کہا تھا کہ، ’جنگی جرائم کی فہرست سے کچھ بھی خارج نہیں کیا جائے گا خواہ وہ دیوانگی کی حد تک بڑھی خودپسندی اور سفاکی ہو یا پھر اقتدار کی پیاس۔‘ 1945ء سے لے کر1949ء تک یہ مقدمات شکست خوردہ جرمن نازی فوج کے بڑےعہدیداروں کے خلاف چلائے گئے۔

تحفط انسانی حققوق ایوارڈ

1995ء سے یہاں ہر دو سال بعد انسانی حقوق کے تحفظ کا انعام دیا جاتا ہے۔ یہ انعام ان افراد یا اداروں کو دیا جاتا ہے جو انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ نیورمبرگ کی شہری حکومت ادیبوں کی بہبود کے بین الاقوامی ادارے پین (PEN)کی بھرپور مدد کرتی ہے۔ اس کے علاوہ بھی دوسرے کئی فلاحی اداروں کی سرپرستی کی جاتی ہے۔

نمائشیں اور ’شوکو‘

Flash-Galerie Weihnachtsmarkt Nürnberg
شہر میں کرسمس کے بازار کی رونقتصویر: Marcin Antosiewicz / DW

یہاں کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ شہر کے قریب واقع ہے اور ہر سال یہاں منعقد ہونے والی تجارتی نمائشوں میں شرکت کے لئے لاکھوں افراد نورمبرگ کا رخ کرتے ہیں۔ یہاں منعقد ہونے والی کھلونوں کی نمائش بین الاقوامی اہمیت کی حامل ہے۔

’شوکو‘ نامی مشہور کھلونا گاڑی نیورمبرگ سے چند کلومیٹر فاصلے پر واقع فورتھ نامی علاقے میں بنائی جاتی ہے۔ یہاں بچوں کے کھلونوں کا ایک عجائب گھر بھی ہے جہاں بچوں کی دلچپسی کی سینکڑوں چیزیں ہیں۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں