1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نواز شریف کا جہاز لاہور میں لینڈ کر گیا

13 جولائی 2018

پاکستان کے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اتحاد ایئر ویز کے جس جہاز پر سوار ہیں وہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نیب کی ٹیم نواز شریف کی گرفتاری کے لیے ایئرپورٹ پر موجود ہے۔

https://p.dw.com/p/31QIZ
London Pakistan Nawaz Sharif Tochter Maryam Nawaz
تصویر: Getty Images/AFP/T. Akmen

پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما محمد نواز شریف لندن سے اتحاد ایئر ویز کی پرواز کے ذریعے براستہ ابوظہبی لاہور پہنچ گئے ہیں۔ ان کا جہاز اس وقت لاہور کے ایئر پورٹ پر موجود ہے تاہم وہ ابھی تک طیارے سے باہر نہیں آئے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان کے قومی احستاب بیورو NAB کی طرف سے ٹیمیں لاہور اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس پر موجود ہیں۔ اس کے علاوہ دونوں ایئرپورٹس پر خصوصی ہیلی کاپٹرز بھی موجود ہیں جن کے ذریعے نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔

دوسری طرف لاہور میں پاکستان مسلم لیگ نون کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد لاہور ایئرپورٹ کے باہر موجود ہے جو اپنے رہنما کو خوش آمدید کہنے کے لیے وہاں موجود ہیں۔ کسی ممکنہ تصادم سے بچنے کے لیے سکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔