کراچی کا علاقہ نارائن پورہ مذہبی تنوع کا ایک عملی نمونہ ہے۔ یہ علاقہ دراصل ماضی میں پاکستان میں پائی جانے والی مذہبی رنگا رنگی اور برداشت کی ایک مثال ہے۔ نارائن پورہ میں ایک ہزار سے زائد، سکھ، ہندو اور مسیحی باشندے مثالی بھائی چارے کے ساتھ زندگی بسر کر رہے ہیں۔