پاکستان میں الیکشن مانیٹرنگ کے لیے سب سے بڑی تنظیم ’آزاد اور شفاف الیکشن نیٹ ورک‘ یا فافن کے سیکرٹری جنرل سرور باری کے مطابق عام الیکشن سے قبل میڈیا کی آواز خاموش کرانے کا عمل باعث تشویش ہے۔ ڈی ڈبلیو سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے مزید کہا کہ ان کی تنظیم پچیس جولائی کے انتخابات کی وسیع پیمانے پر مانیٹرنگ کرے گی۔