1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

میلبورن میں چاقو کے حملے کا واقعہ، ایک شخص ہلاک

9 نومبر 2018

آسٹریلوی شہر میلبورن میں چاقو گھونپنے کے واقعے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دیگر دو زخمی ہو گئے ہیں۔ آسٹریلوی پولیس کے مطابق چاقو سے مسلح شخص کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا گیا اور حراست میں لے لیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/37w6o
Melbourne Australien brennendes Auto Messerangriff
تصویر: Reuters/Social Media

خبر رساں ادارے روئٹرز نے وکٹوریا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈیوڈ کلیٹون کے حوالے سے بتایا کہ پولیس اہلکاروں کو چاقو سے ڈرانے والے ایک شخص کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا جس کے بعد اسے پولیس کی نگرانی میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت اب تشویشناک ہے۔

Messerangriff in Melbourne Australien
اس واقعے کے بعد پولیس نے متاثرہ علاقے کو لوگوں کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا۔تصویر: Reuters/S. Paul

ڈیوڈ کیلٹون کے مطابق، ’’تین لوگوں کو چاقو کے حملے میں زخمی کیا گیا۔ بدقسمتی سے ان میں سے ایک موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔‘‘ پولیس سپرنٹنڈنٹ کا مزید کہنا تھا، ’’ابھی تک اس واقعے کا بظاہر دہشت گردی کوئی تعلق نظر نہیں آ رہا تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش کی جائے گی۔‘‘ اس واقعے کے بعد پولیس نے متاثرہ علاقے کو لوگوں کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا۔

قبل ازیں وکٹوریا پولیس کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا، ’’پولیس کو ابتدائی طور پر ایک کار میں آگ لگنے کی رپورٹ ملی تھی۔ ایک شخص کو واقعے کے مقام سے گرفتار کر کے پولیس کی نگرانی میں ہسپتال پہنچایا گیا جس کی حالت تشویشناک ہے۔‘‘ اس بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ کچھ لوگوں کو چاقو کے زخم لگنے کے بعد ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ا ب ا / ع ا (خبر رساں ادارے)