1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مہاجرین ایپ استعمال کریں، پیسے کمائیں

16 نومبر 2018

ایک غیرنفع بخش ادارے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ ادارے مہاجرین کو سمارٹ فون ایپلیکشنز استعمال کر کے ’مصنوعی ذہانت‘ میں ترقی کا باعث بن سکتے ہیں اور کمپنیاں اس کے بدلے انہیں معاوضہ ادا کر سکتی ہیں۔

https://p.dw.com/p/38MdC
Deutschland Flüchtlinge Abmahnwelle Illegale Downloads
تصویر: Getty Images/S. Gallup

ریف یونائیٹ نامی تنظیم نے ایک ایپ تیار کیا ہے، جسے ابتدائی طور پر یوگنڈا میں متعارف کروایا گیا ہے۔ اس لیول ایپ کے ذریعے تنازعے کے شکار افراد کو ایلگوریتھمز کی تربیت دی جاتی ہے تاکہ وہ پیسے کما سکیں۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے مطابق جنگوں، استحصال اور تشدد کے باعث اس وقت دنیا میں 68.5 ملین افراد بے گھر ہیں۔

اس مرتبہ زائرین کے لیے ’سمارٹ حج‘ کی سہولت

فون ایپ اور ڈیٹا بیس ، پی ٹی آئی کی کامیابی کی بڑی وجہ بنا

غیر سرکاری تنظیم ریف یونائیٹ کے معاون چیف ایگزیکٹیو کرِس میکیلسن نے لندن میں منعقدہ ٹرسٹ کانفرنس میں کہا کہ لوگ بے گھر ہونے کے بعد اپنے مکانات اور زندگی کے لیے درکار دیگر اشیاء سے محروم ہو جاتے ہیں اور انہیں آمدن میں شدید مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ تھامس روئٹرز فاؤنڈیشن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’یہ ایپ ان مہاجرین کو عالمی معیشت کے ساتھ جوڑ دیتا ہے، تاکہ وہ پیسے کما سکیں۔‘‘

یوگنڈا میں مہاجرین اس وقت سخت مشقت والی مزدوری یا ملازمت کر کے قریب سوا ڈالر یومیہ کما رہے ہیں، تاہم مصنوعی ذہانت سے جڑے کام کے ذریعے وہ قریب بیس ڈالر یومیہ تک کما پائیں گے۔

اس تنظیم کے مطابق یہ ایپ خصوصاﹰ ان خواتین کے لیے اہم ہو گا، کیوں کہ وہ گھر بیٹھے کام کر پائیں گی اور روایتی کام یعنی ہینڈی کرافٹس یا سلائی کڑھائی سے پیسے کمانے کی بجائے انہیں کم مشقت والے کام کے ذریعے زیادہ پیسے کمانے کا موقع میسر آئے گا۔

میکیلسن نے مزید کہا کہ مہاجرین کو ملنے والے ان پیسوں سے انہیں اشیائے ضرورت کے علاوہ اپنے بچوں کو تعلیم دلوانے اور طبی سہولیات تک رسائی کے لیے مواقع ملیں گے اور ان کا انحصار امداد کی بجائے اپنے آپ ہو گا۔

یہ بات اہم ہے کہ منصوعی ذہانت کمپیوٹر نظام کی ترقی کا نام ہے، جس کے ذریعے وہ کام جو انسانی ذہانت کے ذریعے کیے جا سکتے ہیں، وہ کمپیوٹر مصنوعی ذہانت کے ذریعے کر سکتا ہے۔

ع ت، ع ح (روئٹرز)