1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

موبائل ڈھونڈنے کے لیے دریا میں اتر جانے والی خاتون لاپتہ

10 اگست 2019

جرمن پولیس کے مطابق ملک کے ایک جنوبی علاقے میں ایک خاتون دریائے ڈینیوب میں گر جانے والے اپنے موبائل فون کی تلاش میں دریا میں اتر جانے کے بعد سے اب تک لاپتہ ہے۔

https://p.dw.com/p/3Ni1J
Ungarn Budapest Unglück Touristenboot | Trauer
تصویر: Reuters/A. Bronic

یہ واقعہ جرمن شہر نوئے اُلم میں دریائے ڈینیوب کے کنارے پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق اس اکتیس سالہ جرمن خاتون کا موبائل فون جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب دریا میں گر گیا تھا۔ اپنا موبائل تلاش کرنے کے لیے یہ خاتون ایک ریلوے پُل کے قریب دریائے ڈینیوب میں اتر گئی تھی۔

دریا کے تیز رفتار پانی کے باعث اس خاتون نے پُل کو تھامے رکھا لیکن تھوڑا آگے جا کر وہ تیرنے لگی اور پھر اچانک غائب ہو گئی۔ اس خاتون کے ساتھ رہنے والی ایک اور لڑکی بھی وہاں موجود تھی اور خاتون کے دریا میں غائب ہوتے ہی اس نے ہنگامی مدد کرنے والے ادارے کو فون کر دیا۔

پولیس کے مطابق ریسکیو ٹیم اطلاع ملنے کے فوری موقع پر پہنچ گئی اور خاتون کی تلاش شروع کر دی۔ امدادی ٹیمیں غوطہ خوروں، ایک ہیلی کاپٹر اور کئی کشتیوں کی مدد سے لاپتہ خاتون کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ہفتے کی صبح تک امدادی ٹیمیں اس خاتون کو تلاش نہیں کر پائی تھیں۔ پولیس کے مطابق ایک مقامی شخص نے پولیس کو یہ بھی بتایا کہ یہ خاتون دریا سے نکلنے میں کامیاب ہو گئی تھی۔ تاہم پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق اس اطلاع کے پیش نظر بھی پولیس اپنی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔

جرمنی کی دو فاقی ریاستوں باویریا اور باڈن ورٹمبرگ کی سرحد پر واقع اس مقام پر دریائے ڈینیوب کے پانی کی رفتار عام طور پر بہت تیز ہوتی ہے۔

ش ح / م م (ڈی پی اے)

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید