ممبئی میں شدید بارش، شہری نظام درہم برہم
بھارتی شہر ممبئی میں شدید بارشوں کے باعث چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بارہ برس بعد بالی ووڈ کے نام سے مشہور اس شہر کو اتنی شدید بارش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
پبلک ٹرانسپورٹ بحال
ممبئی میں بارش تھمنے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے علاوہ ریل سروس اور پروازیں بحال ہو گئی ہیں۔
ہزاروں افراد متاثر
بھارت کے اقتصادی شہر ممبئی میں طوفانی بارش نے ہزاروں افراد کو متاثر کیا جبکہ کئی گھنٹے تک سڑکوں پر ٹریفک جام رہی۔
خطرہ ٹل گیا ہے
انتیس اگست کو ممبئی میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہء موسمیات کے مطابق تیس اگست کے دن بارش متوقع ہے۔ تاہم علاقائی محکمہء موسمیات کے سربراہ کے مطابق اب شدید اور طوفانی بارش کا خطرہ ٹل گیا ہے۔
چار افراد ہلاک
ممبئی میں سن 2005ء بارش کی تباہ ی کاری کے نتیجے میں تین بچوں سمیت چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جولائی 2005 ء کے بعد ممبئی میں یہ سب سے زیادہ خطرناک بارش ثابت ہوئی ہے۔ سن 2005 میں بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والی تباہی کی وجہ سے ایک ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
اب تک تیرہ سو افراد ہلاک
بھارت میں برسات کا موسم جون سے سمتبر تک جاری رہتا ہے۔ اس سال ممبئی میں برسات کے موسم میں رونما ہونے والے متعدد حادثات کے باعث اب تک تیرہ سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔