1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مقابلے میں حصہ لینے کے لیے شکریہ

امتیاز احمد23 جون 2015

محترم قارئین، ہمارے مقابلے ’مقامی ہیروز‘ میں عمومی شرکت کی ڈیڈ لائن گزر چکی ہے لیکن ڈی ڈبلیو کی طرف سے لوکل ہیروز کو منظر عام پر لانے کا سلسلہ ابھی جاری رہے گا۔

https://p.dw.com/p/1Fjju
Local Heroes HAUPTMOTIV URDU
تصویر: DW

گزشتہ ایک ماہ کے دوران ہمیں دنیا بھر اور خاص طور پر پاکستان سے مقامی ہیروز کی بہت سی متاثر کن کہانیاں موصول ہوئیں۔

انہی کہانیوں کی بدولت ایسی بہت سی نئی پاکستانی شخصیات بھی ہمارے علم میں آئیں، جو معاشرتی سطح پر حقیقی معنوں میں مثبت اور قابل تقلید تبدیلیوں کی وجہ بن رہی ہیں۔ اس سلسلے میں بہت سی تفصیلات اور تجاویز بھیجنے پر ہم اپنے تمام سامعین، قارئین اور صارفین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ہم نے تمام موصولہ کہانیوں کا بغور جائزہ لینا شروع کر دیا ہے اور آئندہ چند ہفتوں کے دوران انعامات پانے والے شرکت کنندگان کے ناموں کا اعلان کر دیا جائے گا۔ آپ بس باقاعدگی سے ہماری ویب سائٹ dw.com/urdu وزٹ کرتے رہیں۔

لوکل ہیروز اور دنیا کو بہتر بنانے کی کوششوں میں مصروف دیگر شخصیات کے بارے میں تفصیلات جاننے کے آپ ڈی ڈبلیو ٹی وی کا پروگرام ’لوکل ہیروز‘ بھی دیکھ سکتے ہیں۔