1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

معمر قذافی گرفتار، قومی عبوری کونسل

20 اکتوبر 2011

لیبیا کی قومی عبوری کونسل کے کمانڈر نے کہا ہے کہ لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی کو سرت سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/12vps
معمر قذافیتصویر: AP

لیبیا کے نئے حکمرانوں نے سابق رہنما قذافی کو ان کے آبائی شہر سرت سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

قومی عبوری کونسل کے کمانڈر محمد لیث نے ایے ایف پی کو بتایا، ’’قذافی گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ وہ بری طرح زخمی ہیں، مگر سانس لے رہے ہیں۔‘‘

لیبیا کے سرکاری ٹی وی چینل نے بھی کہا ہے کہ قذافی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

رپورٹ: شامل شمس ⁄ خبر رساں ادارے

ادارت: افسر اعوان