1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مسجد فائرنگ کے ملزم کا اقدام قتل سے انکار

12 اگست 2019

ناورے میں اپنی سوتیلی بہن کے مشتبہ قتل اور پھر ایک مسجد پر فائرنگ کے واقعے کے بعد گرفتار ملزم نے قتل کے الزامات سے انکار کیا ہے۔

https://p.dw.com/p/3NlOi
Norwegen Oslo Schießerei in Moschee
تصویر: AFP/NTB Scanpix/T. Pedersen

وکیلِ صفائی اُنی فیریس نے خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات چیت میں کہا، ''میرے موکل نے الزامات کو مسترد کیا ہے۔‘‘ ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے عدالتی کارروائی بند کمرے میں کرنے کی درخواست کر رکھی ہے۔

حملے کے بعد ناروے میں مساجد کی سکیورٹی بڑھا دی گئی

ناورے کے میڈیا نے اس ملزم کی شناخت اکیس سالہ فِلِپ منسہاؤس کے طور پر ظاہر کی ہے۔ زیرحراست ملزم پر الزام ہے کہ اس نے اپنی سترہ سالہ سوتیلی بہن کو قتل کیا اور پھر دارالحکومت اوسلو کے نواحی علاقے میں واقع  النور مسجد میں فائرنگ کی۔ فائرنگ کے دوران مسجد میں موجود ایک پینسٹھ سالہ  شخص نے منسہاؤس کو قابو میں کر لیا تھا، جس کے بعد اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

مشتبہ حملہ آور کو قابو کرنے والے شخص محمد رفیق کا تعلق پاکستان سے ہے اور وہ پاکستانی فضائیہ کا ایک ریٹائرڈ اہلکار ہے۔ اس پاکستانی کو ناورے میں 'ہیرو‘ کہا جا رہا ہے۔

ع ت، ش ج (اے ایف پی، روئٹرز)