1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مرے، ولیمزاورسافینا ومبلڈن کے چوتھے راؤنڈ میں

رپورٹ: شامل شمس ، ادارت: افسر اعوان28 جون 2009

لندن میں جاری ٹینس گرینڈ سلیم مقابلے میں اینڈی مرے، وینس ولیمز اور دینارا سافینا چوتھے راؤنڈ تک پہنچ گئے ہیں۔ ومبلڈن مقابلے اب دوسے ہفتے میں داخل ہونے والے ہیں۔

https://p.dw.com/p/IcXX
اینڈی مرے اپنا پہلا ومبلڈن جیتنے کے لیے پر امیدتصویر: AP
Wimbledon 2008 Venus Williams
خواتین کے مقابلے میں دفاعی چیمپیئن وینس ولیمز بھی چوتھے راؤنڈ میں پیش قدمی کرچکی ہیںتصویر: AP

برطانوی ٹینس کھلاڑی اینڈی مرے نے ومبلڈن کے تیسرے راؤنڈ میں وکٹر ٹراؤیکی کو شکست دے کرچوتھےراؤنڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ مرے نے یہ میچ چھ دو، چھ تین اور چھ چارسے جیتا، اور اب ٹینس یہ برطانوی کھلاڑی اپنا پہلا ومبلڈن جیتنے کے لیے پرامید ہیں۔

تیسرے راؤنڈ کے میچ میں انہوں نے شاندار کھیل کا مظاہر کیا اور پہلے سیٹ میں اس وقت سروس بریک کی جب سیٹ تین دو کے مرحلے پر تھا۔ اس کے بعد ٹراؤیکی لگاتارگیمز ہار گئے۔ پہلے سیٹ کے بعد ٹراؤیکی جم کر نہ کھیل سکے اور بقیہ دو سیٹس بھی اینڈی مرے نے با آسانی جیت لیے۔

اینڈی مرے کا کہنا ہے کہ ومبلڈن کے پہلے ہفتے میں اپنی کارکردگی کو وہ پہلے درجے کی کارکردگی قرار دیں گے۔ مزید کہ وہ ہر میچ کے بعد خود کو پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ تاہم ان کو ومبلڈن جیتنے کے لیے اگلے میچوں میں مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

دوسری جانب خواتین کے مقابلے میں دفاعی چیمپیئن وینس ولیمز اور دینارا سافینا بھی چوتھے راؤنڈ میں باآسانی پہنچ چکی ہیں۔