1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مبینہ امریکی ڈرون حملہ، کم از کم 14 افراد ہلاک

7 جولائی 2009

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ منگل کے روز جنوبی وزیرستان میں ہونے والے ایک مبینہ امریکی میزائل حملے میں کم از کم 14 عسکریت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/IicG
شمالی اور جنوبی وزیستان پر ڈرون حملوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہےتصویر: dpa

یہ حملہ تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ بیت اللہ محسود کے ایک ٹھکانے پر کیا گیا۔ پاکستانی حکام کے مطابق میزائل کا ہدف مکین نامی علاقے میں واقع عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانا تھا۔ جس میں عسکریت پسند موجود تھے۔ حملے میں کئی عسکریت پسند زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جنوبی وزیرستان میں پاکستانی فوج ’’آپریشن راہ نجات‘‘ کے نام سے کارروائی کا آغاز کئے ہوئے ہے۔

چار روز قبل بھی پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں مبینہ امریکی جاسوس طیارے نے تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ بیت اللہ محسود کے ٹھکانوں پرتین میزائل داغے تھے، ان حملوں کے نتیجے میں 15عسکریت پسند ہلاک جبکہ 25زخمی ہوگئے تھے۔

پچھلے سال اگست سے اب تک افغانستان سے ملحقہ پاکستان کے قبائلی علاقات جات پر تقریبا تین درجن میزائل حملے کئے جا چکے ہیں جن میں مجموعی طور پر 340 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان میں زیادہ تر حملے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقے میں کئے گئے۔

خبررساں ادارے

ادارت عاطف توقیر