ماں اور بیٹے کو ان ہی کے کتے نے ہلاک کر دیا
4 اپریل 2018اشتہار
نیوز ایجنسی ڈی پی اے کی رپورٹ کے مطابق ایک 52 سالہ جرمن خاتون اور اس کے 27 سالہ بیٹے پر ان ہی کے پالتو کتے نے حملہ کرتے ہوئے انہیں ہلاک کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے ،’’ ابتدائی تحقیقات سے پتا چلتا ہے کہ یہ دونوں کتے کے حملے سے ہلاک ہوئے تھے۔‘‘ اس خاتون کی 25 سالہ بیٹی جب اپنے گھر والوں سے رابطہ نہ کر پائی تو اس نے مقامی انتطامیہ کو اطلاع دی۔
تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے،’’ اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ کس طرح یہ واقعہ پیش آیا۔‘‘ فورینزک ماہرین اب ان افراد کے ہلاک ہونے کی تفتیش کریں گے۔
ب ج/ ع ا، ڈی پی اے