1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ماحولیاتی تبدیلیوں کو کم کرنے کے لئے عام لوگوں کا کردار اہم ہے: عادل نجم

22 جنوری 2010

ماحولیاتی تبدیلیوں کو روکنے کے لئے عام شہری ایک فعال کردار ادا کر سکتے ہیں۔ بوسٹن یونیورسٹی کے پروفیسر اور ماہر ماحولیات عادل نجم کے مطابق اس حوالے سے عوام کو اپنا کردار نہیں بھولنا چاہئے۔

https://p.dw.com/p/LeiW
پروفیسر عادل نجمتصویر: DW

جمعرات کو ڈوئچے ویلے ریڈیو بون نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے امریکی پروفیسرعادل نجم کے ساتھ ایک خاص نشست کا اہتمام کیا۔ عادل نجم بوسٹن یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں اورماحولیاتی تبدیلیوں کےموضوعات پردسترس رکھتے ہیں۔

عادل نجم نے ڈوئچے ویلے ریڈیو کے سیمینار ہال میں ایک لیکچر بھی دیا۔ اس لیکچرمیں انہوں نے بتایا کہ کوپن ہیگن کانفرنس کے بعد اب کیا کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی درجہ حرارت میں کمی کے لئے اگرچہ حکومتوں کا کردارانتہائی اہم ہے تاہم اس ضمن میں عوام بھی ایک خاص کردارادا کر سکتے ہیں۔

اس موقع پر ہم نے عادل نجم سے ایک خصوصی گفتگو بھی جو آپ تفصیلی طور سن سکیں گے، اٹھائیس جنوری کی شب کی مجلس میں پیش کئے جانے والے ہفتہ وار پروگرام دھرتی آسمان میں۔

ہمارے حالات حاضرہ میں پیش کئے جانے والے ان کے انٹرویو کا مختصر حصہ سننے کے لئے آپ نیچے دئے گئے لنک کو کلک کیجئے۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں