سائرہ بانو نے آغاز حقوق نسواں بلوچستان پیکیج کے ذریعے اسکالرشپ حاصل کرنے کے بعد لسانیات میں ماسٹرز تک تعلیم مکمل کر کے لسبیلہ ڈسٹرکٹ اُتھل میں قائم ایگریکلچر، واٹر میرین سائنسز یونیورسٹی میں کام کرنا شروع کيا۔ سائرہ بانو اب ہائر ایجوکیشن اور ڈاڈ کے تعاون سے اسکالرشپ حاصل کر کے جرمنی کی کونسٹانس یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کر رہی ہیں۔