1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فیڈرر اور ولیمز 2009ء کے بہترین ٹینس کھلاڑی

31 دسمبر 2009

انٹرنیشنل ٹینیس فیڈریشن نے سوئٹزرلینڈ کے سٹار کھلاڑی راجر فیڈرر اور امریکی خاتون سٹارکھلاڑی سیرینا ولیمز کو سال 2009ء کے ورلڈ چیمپیئنز قرار دیا ہے۔

https://p.dw.com/p/LHvw
راجر فیڈرر اور اُن کی شریکِ حیات مِرکاتصویر: AP

مردوں کی ٹینس میں سال 2009ء کے اختتام پر راجر فیڈرر عالمی رینکنگ پر نمبر ایک پر رہے جبکہ خواتین کی ٹینس میں امریکی کھلاڑی سیرینا ولیمز نمبر ون کھلاڑی رہیں۔

فیڈرر نے یہ اعزاز پانچویں مرتبہ حاصل کیا ہے۔ ومبلڈن ٹائیٹل میں فتح کے ساتھ ہی سوئس سٹار فیڈرر نے اپنے کیریئر کا پندرہواں گرینڈ سلیم جیتا جبکہ امریکی خاتون ٹینس کھلاڑی سیرینا ولیمز نے آسٹریلین اوپن میں فتح حاصل کرکے گیارہواں بڑا ٹائیٹل حاصل کیا۔

فیڈرر نے کہا کہ ITF کی طرف سے ایک مرتبہ پھر یہ اعزاز حاصل کرنا اُن کے لئے بے حد خوشی کی بات ہے۔’’مسلسل پانچویں مرتبہ آئی ٹی ایف ورلڈ چیمپیئن بننا میرے لئے باعثِ فخر ہے۔ سال دو ہزار نو میرے لئے کئی لحاظ سے بہترین رہا، ٹینس کورٹ پر بھی اور کورٹ کے باہر بھی۔‘‘

Serena Williams gewinnt Australian Open 2
سٹار امریکی ٹینس کھلاڑی سیرینا ولیمزتصویر: AP

اٹھائیس سالہ ٹینس کھلاڑی کی بیوی مِرکا نے جولائی میں جڑواں لڑکیوں کو جنم دیا۔ فیڈرر کی دوہری خوشی کی یہی وجہ تھی۔

انٹرنیشنل ٹینیس فیڈریشن ITF کے مطابق فیڈرر اور ولیمز اپنے اپنے انعامات سال 2010ء میں فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں حاصل کریں گے۔ پیرس میں ITF کے خصوصی ڈنر کے موقع پر یہ دونوں کھلاڑی خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔

رپورٹ: خبر رساں ادارے/گوہر نذیر گیلانی

ادارت: امجد علی