فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کے گلوبل ٹور کا آغاز 22 جنوری کو لندن سے ہوا تھا اور پاکستان سمیت دنیا کے 51 ممالک سے ہوتی ہوئی یہ ٹرافی اپنے اس عالمی سفر کے آخر میں 30 اپریل کو جاپان پہنچے گی جہاں سے اسے روس لایا جائے گا۔ فیفا ورلڈ کپ فٹ بال 2018 چودہ جون کو شروع ہو گا۔