1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فیس بک کا 2017ء میں خالص منافع سولہ ارب ڈالر

مقبول ملک اے ایف پی
1 فروری 2018

سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک کو گزشتہ برس اضافی ٹیکسوں اور بہت سے نئے ملازمین کی بھرتی کے باوجود قریب سولہ ارب ڈالر کا منافع ہوا۔ سالانہ بنیادوں پر یہ خالص منافع سن 2016 کے مقابلے میں چھپن فیصد زیادہ ہے۔

https://p.dw.com/p/2ru0j
فیس بک کے سربراہ مارک زکربرگتصویر: picture-alliance/dpa/P. Dasilva

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں سان فرانسسکو سے جمعرات یکم فروری کو ملنے والی نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق فیس بک کی طرف سے بدھ اکتیس جنوری کی رات بتایا گیا کہ صرف 2017ء کی آخری سہ ماہی میں ہی اس ادارے کا خالص منافع قریب 20 فیصد اضافے کے ساتھ 4.3 ارب ڈالر یا 3.4 ارب یورو کے برابر رہا۔

Facebook Headquarter Zentrale Kalifornien Menlo Park
امریکی ریاست کیلی فورنیا میں فیس بک کا ہیڈ کوارٹرتصویر: picture-alliance/dpa

شدت پسندانہ پروپیگنڈا، انسداد کی کوششوں میں فیس بک بھی شامل

چین نے تیرہ ہزار ویب سائٹوں کو بند یا منسوخ کر دیا

مجموعی طور پر کل آمدنی میں سے اخراجات نکالنے کے بعد 2017ء کے لیے قریب 16 ارب ڈالر کا یہ خالص منافع 2016ء کے مقابلے میں 56 فیصد زیادہ بنتا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس دوران یہ بھی دیکھا گیا کہ گزشتہ برس دنیا بھر میں فیس بک کے اربوں صارفین نے مجموعی فی کس اوسط کے اعتبار سے اس نیٹ ورک پر سن 2016 کے مقابلے میں کچھ کم وقت گزارا۔

فیس بک کے سربراہ مارک زکربرگ نے اس موقع پر کہا، ’’گزشتہ برس فیس بک کے لیے ایک مضبوط لیکن ایک مشکل سال بھی ثابت ہوا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ سال رواں یعنی 2018ء میں ان کے ادارے کی توجہ اس بات پر مرکوز رہے گی کہ فیس بک ’صرف لوگوں کے لیے تفریح کا سبب ہی نہ بنے بلکہ اس نیٹ ورک کی مدد سے صارفین کو اپنے اپنے معاشروں میں خوشی اور طمانیت کا احساس بھی ہو‘۔

#بثینة_عین_الانسانیة: یمنی بچی کی تصویر وائرل

فیس بک کو گزشتہ برس اس وجہ سے کافی تنقید کا سامنا رہا تھا کہ یہ نیٹ ورک اپنے صارفین کی طرف سے پوسٹ کیے گئے ’مشکل مندرجات‘، جیسے کہ نفرت انگیز مواد، دہشت گردی کی حمایت اور جھوٹی خبروں کی روک تھام کے لیے بہت مؤثر کوششیں نہیں کر رہا تھا۔

انٹرنیٹ ادارے منافع میں حصہ دار بنائیں، نیوز ایجنسیز

کلبھوشن یادیو کی اہل خانہ سے ملاقات اور سوشل میڈیا

اس تنقید کی ایک وجہ یہ الزامات بھی بنے تھے کہ سن 2016  کے موسم خزاں میں ہونے والے گزشتہ امریکی صدارتی انتخابات میں روس نے گوگل، ٹوئٹر اور فیس بک جیسے سرچ انجن اور سوشل نیٹ ورک استعمال کرتے ہوئے مبینہ مداخلت کی تھی۔

USA Mark Zuckerberg erhält Ehrendoktortitel der Harvard Universität
مارک زکربرگ امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی سے گ‍زشتہ برس ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری وصول کرتے ہوئےتصویر: picture-alliance/dpa/S. Senne

مارک زکربرگ کے مطابق 2017ء میں فیس بک کے کُل سالانہ اخراجات کی مالیت اس سے ایک برس پہلے کے مقابلے میں پانچ ارب ڈالر سے بھی زائد کے اضافے کے ساتھ 20.5 ارب ڈالر رہی۔ اس کے علاوہ پچھلے برس کے آخر میں اس ادارے کو ٹیکسوں کی غیر معمولی ادائیگی کی مد میں امریکی حکومت کو علیحدہ سے 2.27 ارب ڈالر بھی ادا کرنا پڑے۔ اس طرح گزشتہ برس فیس بک کی مجموعی سالانہ آمدنی تقریباﹰ 39 ارب ڈالر رہی۔

فیس بُک نے روہنگیا عسکری گروپ پر پابندی لگا دی

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کا انسدادِ دہشت گردی پر اتفاق

فیس بک کے مطابق پچھلے برس اکتوبر سے دسمبر تک کی آخری سہ ماہی کے دوران باقاعدگی سے یہ نیٹ ورک استعمال کرنے والے صارفین کی مجموعی تعداد 2.13 ارب رہی اور ان صارفین نے فیس بک کو روزانہ اوسطاﹰ 50 ملین گھنٹوں تک استعمال کیا۔

اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنے والی لڑکی سوشل میڈیا اسٹار