فوکس ویگن ’منی بس‘، ساحل سمندر اور آزادی
فوکس ویگن کی منی بس Bulli کے نام سے مشہور ہے۔ یہ ایک ایسا ذریعہ نقل و حمل ہے، جو بڑوں کے لیے ایک کھلونا بھی ہے۔ جزیرہ فیمارن پر منعقد ہونے والا ایک میلہ بھی فوکس ویگن منی بس سے ہی منسوب ہے۔
خوبصورت، حسین اور حسین تر
گاڑی کی ونڈ اسکرین دو حصوں میں تقسیم ہے اور آگے بڑے حروف میں فوکس ویگن کا لوگو VW بنا ہوا ہے۔ یہ اس گاڑی کا پہلا ماڈل تھا، جسے ’ٹی ون‘ کا نام دیا گیا تھا۔ یہ 1950ء سے 1967ء تک تیار کی گئی اور فوکس ویگن کی ’بیٹل‘ کار کی طرح اسے بھی دنیا بھر میں بہت پسند کیا گیا۔ اس کے بعد ٹی ٹو، ٹی تھری، ٹی فور، ٹی فائیو اور ٹی سکس ماڈل بھی متعارف کرائے جا چکے ہیں۔
تمام ماڈلز ایک ساتھ
موسم گرما میں منقعد کیے جانے والے فوکس ویگن بس فیسٹیول میں صرف پرانا ٹی ون ماڈل ہی موجود نہیں ہوتا بلکہ تمام ماڈل دکھائی دیتے ہیں۔ یہ ٹی فور ہے جسے سن 1990سے 2003ء تک بنایا گیا تھا۔ ایسی منی بسوں کے مالکان بڑے شوق سے اپنی ایسی گاڑیوں کی نمائش کرتے ہیں۔
فوکس ویگن منی بس اور ساحل سمندر
فوکس ویگن منی بس میلہ بحیرہ بالٹک کے جزیرے فیمارن کے ساحل پر منعقد کیا جاتا ہے۔ منتظمین کے مطابق تقریباً بارہ سو فوکس ویگن منی بسیں اس میں موجود ہوتی ہیں۔ اسے یورپ میں فوکس ویگن کا سب سے بڑا میلہ کہا جاتا ہے۔ اس سال یہ میلہ بیس سے تیئیس جون تک منعقد کیا گیا۔
صرف گاڑیاں ہی نہیں
اس فیسٹیول کا مقصد صرف فوکس ویگن Bulli کی نمائش نہیں بلکہ دوستوں کے ساتھ اچھا وقت گزارنے کا موقع فراہم کرنا بھی ہے۔ اپنی گاڑی کے سامنے بیٹھ کر زندگی کے مزے لوٹنا۔ یہ تمام گاڑیاں ایک پل کے ذریعے اس جزیرے تک پہنچتی ہیں، جسے فیمارنز برج کہا جاتا ہے۔
گاڑی کی چھت پر
اس سے بہتر اور کیا ہو سکتا ہے کہ خوشگوار موسم میں ساحل پر اپنے کسی دوست کے ساتھ گاڑی کی چھت پر بیٹھ کے غروب آفتاب کے منظر سے لطف اندوز ہوا جائے؟ فوکس ویگن منی بس کے صرف ماڈل ہی الگ الگ نہیں بلکہ ہر ماڈل کے بھی کئی ذیلی ماڈل ہیں، جیسے ملٹی وین، کاراویل اور کیلی فورنیا وغیرہ۔
منی بس کے اندر
فوکس ویگن منی بس کے کئی ماڈل سامان برداری کے لیے بھی استعمال ہوتے ہیں۔ تاہم کاراویل وہ ماڈل ہے، جس میں لوگ بہت شوق سے چھٹیاں منانے جاتے ہیں۔ کاراویل کا کیلی فورنیا ماڈل ایک چھوٹے سے موبائل ہوم کی یاد دلاتا ہے۔ ان دونوں سہیلیوں نے کاراویل کے اس ماڈل کو اپنا گھر بنایا ہے، جو عام طور پر کاریگر استعمال کرتے ہیں۔ اس گاڑی میں پیچھے کوئی کھڑکی یا شیشہ نہیں ہوتا۔
اگر گاڑی نہ ہو تو
اگر آپ کے پاس فوکس ویگن منی بس نہیں بھی ہے تو بھی آپ اس میلے میں شرکت کے مزے لوٹ سکتے ہیں۔ یہاں پر تمام شرکاء کے لیے تفریح کا سامنا رکھا گیا ہے۔کھانا پینا اور موسیقی اور بھی سب کچھ
میری Bulli میرا گھر
یہ فوکس ویگن Bulli کے ٹی ون ماڈل کی گاڑی ہے اور اسے بہترین پردوں اور تکیوں کے ساتھ ایک کمرے کی طرح بنایا گیا ہے۔ جیسا کہ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی میں بیھٹی ہوئی یہ ننھی پری بھی اس ماحول سے لطف اندوز ہو رہی ہے۔
مشہور ڈرائیور
اس مرتبہ اس فیسٹیول کے خصوصی مہمان جو کیلی تھے۔ وہ معروف موسیقار اور ایتھلیٹ ہونے کے ساتھ ساتھ کیلی فیملی نامی معروف میوزک گروپ کے رکن کے طور پر بھی پہچانے جاتے ہیں۔ یہ گروپ جرمنی، آسٹریا اور سوئٹزرلینڈ میں بہت مشہور ہے۔
چین’میں آ رہا ہوں‘
جو کیلی جلد ہی اپنے بیٹے کو لے کر فوکس ویگن ٹی ون میں سفر کرتے ہوئے چین جانا چاہتے ہیں۔ جو کیلی نے 1967ء میں اس منی بس کو تیار کرنے پر بہت محنت کی تھی۔ چین تک کا یہ سفر چودہ ہزار کلومیٹر طویل ہو گا۔