1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فارمولا ون، جرمن ڈرائیور روزبیرگ عالمی چیمپئن بن گئے

27 نومبر 2016

مرسیڈیز ٹیم کے جرمن ڈرائیور نیکو روز بیرگ فارمولا ون موٹر ریسنگ کا امسالہ ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ دبئی گراں پری میں دوسرے نمبر پر آنے والے روزبیرگ پہلی مرتبہ یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/2TKXX
Formel 1 Vereinigte Arabische Emirate in Abu Dhabi - Weltmeister Nico Rosberg, Deutschland
تصویر: picture-alliance/dpa/V. Xhemaj

متحدہ عرب امارات میں ستائیس نومبر بروز اتوار منعقد ہونے والی دبئی گراں پری میں پہلے نمبر پر برطانوی ڈرائیور لوئیس ہیملٹن رہے جبکہ نیکو روز بیرگ دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ تاہم اس سیزن کے دوران مجموعی پوائنٹس کی بدولت روزبیرگ کو اس ریس میں صرف وکٹری اسٹینڈ پر ہی آنا تھا، جو انہوں نے کر دکھایا۔

فارمولا ون ریسنگ، ریکارڈو نے ملائیشین گراں پری جیت لی

رواں سیزن میں روزبیرگ کی مسلسل چوتھی کامیابی
سنگاپور گراں پری، نیکو روز بیرگ آگے نکل گئے

رواں سیزن کے آخری ریس کے اختتام پر روزبیرگ کے مجموعی پوانٹس 385 ہو گئے جبکہ انہی کی ٹیم کے ساتھی ڈرائیور ہیملٹن کے پوائنٹس 380 رہے۔ اس ریس میں ہیملٹن پر یہ الزام بھی عائد کیا گیا کہ انہوں نے ’گندے ہتھکنڈے‘ استعمال کیے۔ ہیملٹن کی اس سیزن میں یہ دسویں کامیابی تھی۔

روزبیرگ نے ریس کے بعد کہا، ’’یقینی طور پر یہ میرے کیریئر کی بہترین ریس نہیں تھی اور میں اس سے زیادہ لطف اندوز نہیں ہوا۔‘‘ تاہم انہوں نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ وہ امسالہ چیمیئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے قابل ہو گئے ہیں۔، ’’یہ مرحلہ میرے لیے سخت اور اعصاب شکن تھا۔‘‘

روزبیرگ اب جرمنی کے ایسے تیسرے ڈرائیور بن گئے ہیں، جنہوں نے فارمولا ون کا ٹائٹل جیتا ہے۔ اس سے قبل مشہور زمانہ جرمن ڈرائیور میشائل شوماخر اور سباستیان فیٹل اس ٹائٹل کو جیت کر اپنے ملک کا نام روشن کر چکے ہیں۔

Formel 1 Vereinigte Arabische Emirate in Abu Dhabi - Nico Rosberg, Deutschland
جرمن ڈرائیور نیکو روز بیرگ فارمولا ون موٹر ریسنگ کا امسالہ ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیںتصویر: Reuters/H. Mohammad

دبئی گراں پری میں تیسرے نمبر پر آنے والے فیراری ٹیم کے جرمن ڈرائیور فیٹل اس سیزن میں پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر رہے جبکہ تیسری پوزیشن ریڈ بل ٹیم کے آسٹریلوی ڈرائیور ڈینئل ریکارڈو کے پاس رہی۔

گراں پری کے سلسلے میں ایک ریس جیتنے والے ڈرائیور کو پچیس پوائنٹس ملتے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والے کو اٹھارہ اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے ڈرائیور کو پندرہ پوائنٹس دیے جاتے ہیں۔ اس سال اس سیزن میں مجموعی طور پر اکیس ریسیں منعقد ہوئیں۔