غلاف کعبہ تبدیل کر دیا گیا
31 اگست 2017مسلمانوں کے مقدس ترین مقام خانہ کعبہ کے غلاف کی تیاری میں 150 کلو خالص سونا اور خالص ریشم کا استعمال کیا گیا ہے۔ دوسری طرف حجاج کرام آج اسلامی مہینے ذی الحج کی نو تاریخ کو مکہ مکرمہ کے مضافات میں واقع میدان عرفات میں جمع ہیں جہاں مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیا جا رہا ہے۔ تمام حاجیوں کے لیے میدان عرفات میں قیام اور خطبہ سننا لازمی ہے کیونکہ اس کے بغیر کسی شخص کا حج ادا نہیں ہوتا۔
حجاج غروب آفتاب تک میدان عرفات میں ہی وقوف کریں گے اور پھر نماز مغرب ادا کیے بغیر ہی میدان عرفات سے مزدلفہ روانہ ہوں گے جہاں پہنچ کر مغرب اور عشاءکی نمازیں اکٹھی ادا کریں گے۔ رات کھلے آسمان تلے بسر کریں گے اور پھر کل صبح مزدلفہ میں نماز فجر کے بعد سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانور قربان کریں گے اور بعد ازاں شیطان ماریں گے اور طواف کعبہ کے بعد رات بسر کرنے کے لیے واپس مِنٰی پہنچ جائیں گے۔
سعودی حکومت نے سکیورٹی اور حاجیوں کی مدد کے لیے قریب ایک لاکھ اہلکار تعینات کیے ہیں۔