1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

عید کے موقع پر کس رہنما نے کیا کہا

5 جون 2019

پاکستان اور دیگر ممالک میں عیدالفطر کے حوالے سے چھوٹی بڑی مساجد اور عید گاہوں میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے جن میں ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے  خصوصی دعائیں کی گئیں۔

https://p.dw.com/p/3JsP4
BG Ramadan 2019 Pakistan
تصویر: Reuters/F. Aziz

عیدالفطر کے موقع پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرعید کی مبارک باد دی اور کہا،’’ پوری قوم کو میری جانب سے عید کی ڈھیروں خوشیاں مبارک۔ آئیے مل کر عہد کریں کہ ہم یکجا ہو کر معاشی بحران پر قابو پائیں گے اور اس دوران سماج کے قدرے غریب حصے پر کم از کم بوجھ منتقل کریں گے۔‘‘

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں‌ میں‌ نماز عید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔ اسلام آباد میں سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد اور لاہور میں بادشاہی مسجد میں ہوا، جس میں‌ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور، اعلی حکام اور عام شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نماز کی ادائیگی کے بعد ملکی خوشحالی اور استحکام کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔

سابق امریکی خاتون اول اور سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے بھی ٹوئٹر پر لکھا،’’ماہ مقدس کے اختتام پر عید کی مبارک باد۔ میری دعا ہے کہ خدا ہم سب کو ترقی، خوشحالی اور پر امن ماحول سے ہمکنار کرے۔‘‘

 

پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جرنل آصف غفور کی جانب سے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عید کی مبارک باد دی گئی۔

عید کے موقع پر نو منتخب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک عید کارڈ کے ذریعے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر عید کی مبارک باد دی۔

خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بھی عیدالفطر منائی گئی، تمام ریاستوں میں عید گاہوں اور مساجد میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے اور سب سے بڑا اجتماع ابوظہبی کی شیخ زاید مسجد میں ہوا۔

اقوام متحدہ کے ٹوئٹر کے آفیشل اکاونٹ سے عالم اسلام کو عید مبارک کا پیغام جاری کیا گیا۔

بھارتی صدررام ناتھ کووند نے تمام مسلم برادری کو عید مبارک کہا،’’ تمام اہل وطن، بالخصوص بیرون ملک مقیم مسلم بھائیوں اور بہنوں کو عید کی پر خلوص مبارک باد۔ عید الفطر کا یہ تہوار صدقہ خیرات اور بھائی چارے میں ہمارے بھروسے کو پختہ کرتا ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ یہ خوشی کا موقع ہم سب کی زندگیوں کو شادمانی اور خوشحالی سے بھر دے۔‘‘

لندن کے میئر صادق خان نے عید کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہون نے کہا،’’ماہ رمضان کے اختتام پر میرے اہل خانہ سے آپ کے اہل خانہ تک عید کی دلی مبارک باد۔‘‘

برطانیہ میں اس سال بھی دو عیدیں منائی جارہی ہیں جس میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد آج عید منارہی ہے۔