دنیا کے سب سے بڑے سیاحتی میلے آئی ٹی بی میں ہر سال کی طرح اس سال بھی پاکستان کی نمائندگی شمالی علاقے گلگت بلتستان کی جانب سے کی گئی۔ جرمن دارالحکومت برلن میں گیارہ مارچ تک جاری آئی ٹی بی میں 184 ممالک اپنی اپنی سیاحت کی صنعت کو فروغ دينے کی کوششيں کر رہے ہيں۔ تاہم گلگت بلتستان کے علاوہ پاکستان کے چاروں صوبے اس سال بھی اس نمائش میں نمانئندگی و شرکت سے قاصر رہے۔