1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سات سالہ معصوم طالب علم کا سوئس خاتون کے ہاتھوں مبینہ قتل

22 مارچ 2019

 سوئٹزرلینڈ میں جمعرات کو  سات سالہ طالب علم کو قتل کردیا گیا۔ یہ قتل مبینہ طور پر پچھتر سالہ سوئس خاتون نے کیا ۔

https://p.dw.com/p/3FVN1
Schweiz Tötungsdelikt in Basel
تصویر: picture-alliance/KEYSTONE/G. Kefalas

یہ سات سالہ معصوم  بچہ سوئٹزرلینڈ کے شہر بازل کا رہائشی تھا۔پولیس کے مطابق،اس بچے پر حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ اسکول سے گھر جا رہا تھا۔بچے کے استاد نے اسے فٹ پاتھ پر نہایت زخمی حالت میں پایا اور ایمرجنسی سروس سے مدد مانگی۔زخمو ں سے چور بچہ  ڈاکٹرز کی کوششوں کے باوجود جانبر نہ ہوسکا۔

سات سالہ  طالب علم کی موت کے بعد پچھتر سالہ سوئس خاتون نے خود کو پولیس کے حوالے کر کے اعتراف جرم کرلیا۔پولیس تفتیشی افسران کے مطابق،’’قتل کے حوالے سے خاتون کے مقاصد جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔خاتون پہلے سے اس بچے کو جانتی تھی یا نہیں اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔‘‘ اس حوالے سے پولیس کی عینی شاہدین سے تفتیش جاری ہے۔