1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سوئس ريفرنڈم: آتشيں اسلحے کے قوانين ميں ترميم کی حمايت

19 مئی 2019

سوئٹزرلينڈ ميں اتوار انيس مئی کو منعقدہ ريفرنڈم کے ابتدائی نتائج کے مطابق سوئس عوام کی اکثريت نے پينشن اور ٹيکس کے نظام ميں از سر نو تبديليوں اور آتشيں اسلحے کی ملکيت سے متعلق قوانين ميں سختی کی حمايت کی ہے۔

https://p.dw.com/p/3Ik1b
Schweiz | Abstimmung EU-Waffenrecht
تصویر: picture-alliance/Keystone/A. Wey

سوئٹزرلينڈ ميں منعقدہ ريفرنڈم ميں عوام کی بھاری اکثريت نے آتشيں اسلحے کے حوالے سے قوانين ميں تراميم کی حمايت کی ہے۔ پولنگ انسٹيٹيوٹ gfs.bern کے مطابق تقريباً چھياسٹھ فيصد  نے تراميم اور انہيں يورپی يونين کے مطالبات کے مطابق بنانے کے حق ميں ووٹ ڈال۔

سوئٹزرلينڈ يورپی يونين کا رکن ملک نہيں تاہم يہ ويزا فری شينگن زون کا حصہ ہے۔ يورپی يونين کے مطالبے پر اس ملک ميں آتشيں اسلحے کے حوالے سے قوانين پر ايک بحث چھڑ گئی تھی۔ يورپ ميں مختلف دہشت گردانہ حملوں کے تناظر ميں بلاک نے دو برس قبل ہی  آتشيں اسلحے کی ملکيت سے متعلق قوانین میں تراميم کرتے ہوئے چند مخصوص قسم کے اسلحے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ سوئٹزرلينڈ ميں آتشيں اسلحہ رکھنا کافی عام سی بات ہے۔ دو برس قبل کرائے گئے ايک سروے کے مطابق سوئٹزرلينڈ ميں تقريباً 2.3 ملين پستوليں اور مختلف اقسام کی بندوقيں شہريوں کی ملکيت ہيں يعنی ہر دس شہريوں کے ليے تين بندوقيں۔ يہی وجہ ہے کہ برسلز نے تعلقات کو موجودہ معيار پر برقرار رکھنے کے ليے سوئس حکومت سے اسلحے کے قوانين ميں ترميم کا مطالبہ کيا تھا۔ اس پيشرفت پر سوئٹزرلينڈ ميں آتشيں اسلحے کی خريد و فروخت کے پيچھے کارفرما لابی اور شکار کی غرض سے ہتھيار رکھنے والے کافی نالاں دکھائی ديتے ہيں۔

سوئس حکومت نے خبردار کیا تھا کہ اسلحے کے حوالے سے قوانين ميں تراميم کی حمايت نہ کرنے کی صورت ميں سوئٹزرلينڈ کو شينگن زون سے اخراج اور پناہ گزينوں کے حوالے سے يورپی سطح پر لاگو ڈبلن قوانين سے استثنی کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اس ممکنہ پيش رفت سے اس ملک کی سلامتی کے علاوہ سياحت کی صنعت بری طرح متاثر ہو سکتی تھی۔

ريفرنڈم ميں سوئس عوام کی اکثريت نے پينشن اور ٹيکس کے نظام ميں از سر نو تبديليوں کی بھی حمايت کی ہے۔ gfs.bern کے مطابق اس کے حق ميں چھياسٹھ جبکہ مخالفت ميں چونتيس فيصد ووٹ ڈالے گئے۔

ع س / ع ا، نيوز ايجنسياں