1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
فن تعمیرشمالی امریکہ

سن 1965 کا مبینہ جنسی حملہ ، بوب ڈلن کے خلاف مقدمہ اب

17 اگست 2021

ادب کے نوبل انعام یافتہ امریکی فولک سنگر اور نغمہ نگار بوب ڈلن کے خلاف جنسی حملے کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔ ایک خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈلن نے انہیں سن 1965 میں جنسی حملے کا نشانہ بنایا تھا۔

https://p.dw.com/p/3z5iT
Bob Dylan
تصویر: Matrix/imago images

بوب ڈیلن پر جنسی زیادتی کا الزام عائد  کرنے خاتون کی شناخت جے۔ سی کے نام سی کی گئی ہے، ان کا دعویٰ ہے کہ جب وہ صرف بارہ برس کی بچی تھیں، جب بوب ڈلن نے انہیں جنسی ہوس کا نشانہ بنایا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ نیو یارک کی سپریم کورٹ میں دائر کردہ اس سول مقدمے میں خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ بوب ڈلن نے انہیں چھ ہفتے تک نیو یارک میں ایک اپارٹمنٹ میں قید رکھا اور انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔

وکلا کا کہنا ہے کہ اس لرزہ خیز واردات نے ان کی مؤکلہ کو جذباتی سطح پر خوف زدہ کر دیا اور اس دوران انہیں جو نفیساتی نقصان پہنچا تھا، ابھی تک اس کا ازالہ نہیں ہو سکا ہے۔

عدالت کو بتایا گیا ہے کہ ڈلن نے اپنی مشہور شخصیت کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے، بارہ سالہ بچی کو شراب پلائی اور منشیات دیں اور اس دوران وہ اس لڑکی کو متعدد بار جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ بتایا گیا ہے کہ تب ڈلن کی عمر بیس سال کے لگ بھگ تھی۔

Bob Dylan
مبینہ جرم کے وقت ڈلن کی عمر بیس سال کے لگ بھگ تھی۔تصویر: Frank Dandridge/ZUMA Press/imago images

ڈلن نے الزامات مسترد کر دیے

اسی سالہ ڈلن کے ترجمان نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ چھپن سالہ خاتون جے سی نے جو دعوے کیے ہیں وہ بالکل بے بنیاد ہیں اور ان الزامات کا بھرپور طریقے سے دفاع کیا جائے گا۔

متاثرہ خاتون نے ڈلن کے خلاف بھاری رقوم کا ہرجانہ کیا ہے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ ان کا مطالبہ کیا ہے۔

بوب ڈلن ساٹھ کی دہائی میں نیو یارک میں اپنی فولک گلوکاری اور نغمہ نگاری کی وجہ سے مشہور ہوئے اور بعد ازاں انہوں نے اپنے فن سے دنیا بھر میں مقبولیت پائی۔ عالمی سطح پر ان کے فروخت کردہ ریکارڈز کی تعداد ایک سو پچیس ملین سے زائد بنتی ہے، جو ایک ایک ریکارڈ ہے۔

سن دو ہزار سولہ میں ڈلن کو لٹریچر کے نوبل امن انعام سے نوازا گیا تھا۔ نوبل کمیٹی نے کہا تھا کہ نغمہ نگاری میں ایک نیا ایکسپرشن متعارف کرانے پر انہیں یہ اعزاز دیا گیا۔

ان کے شہرت یافتہ گانوں میں Blowin' In The Wind ، The Times  They Are a-Changin   اور مشہور زمانہ  Like A Rolling Stone سرفہرست ہیں۔

ع ب / ع ا ( خبر رساں ادارے)