1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سمندری طوفان کا خطرہ،  چین میں ’ریڈ الرٹ‘ جاری

9 اگست 2019

ٹائیفون ’لیکیما‘ جنوبی جاپان اور تائیوان سے ہوتا چین کی طرف بڑھ رہا ہے، جہاں ہفتے کی صبح ساحلی پٹی سے ٹکرائے گا۔

https://p.dw.com/p/3Ncsp
تصویر: Getty Images/AFP/S. Yeh

اطلاعات کے مطابق تائیوان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ ٹائیفون سولہ کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔ طوفان کے پیش نظر تائیوان میں حکام نے اسکول اور دفاتر بند کر دیے ہیں جبکہ کئی سو اندرونی و بیرونی ملک پروازیں منسوخ کردی گئیں ہیں۔ 

توقع ہے طوفان کل ہفتے کی صبح چین کے صوبے زی جیانگ کی ساحلی پٹی سے ٹکرائے گا۔

Taiwan | Taifun "Lekima"
تصویر: picture-alliance/dpa/AP/C. Ying-Ying

 چین کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ٹائی فون ’لیکیما‘ کے باعث زہجیانگ اور شنگھائی سمیت آس پاس کے دیگر صوبوں میں تیز بارشیں ہوں گی اور زور دار جھکڑ چلیں گے۔

چینی حکام نے سات صوبوں میں سرکاری اداروں کو ہنگامی بنیادوں پر احتیاطی تدابیر  اختیار کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔  ٹرینیں اور پروازیں معطل کر دی گئی ہیں جبکہ کشتیوں کو سمندری پانیوں سے واپس ساحل پر پہنچنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ حکام نے سیاحتی جزیرے بیجی سے دو سو سیاحوں کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

خدشہ ہے کہ طوفان کے باعث یانگزی دریا میں طغیانی آ سکتی ہے اور سیلاب کی وجہ کئی علاقے متاثر ہو سکتے ہیں۔

Satellitenaufnahme | Taifun Lekima
تصویر: Imago Images/ZUMA Press/Nasa
اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید