1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سلمان خان کا اپنے مداحوں کے نام آنسوؤں بھرا اظہار تشکر

9 اپریل 2018

بھارت کے معروف فلمی ستارے سلمان خان نے پانچ سال قید کی سزا پر ضمانت ملنے کے بعد اپنے مداحین کو ٹویٹر کے ذریعے شکریے کا پیغام بھیجا ہے۔ اس بالی وڈ اسٹار کو یہ سزا نایاب نسل کے کالے ہرن کے شکار پر دی گئی تھی۔

https://p.dw.com/p/2vjbL
Indien Film Bollywood Schauspieler Salman Khan
خان پر الزام ہے کہ انہوں نے جودھ پور میں ایک شوٹنگ کے دوران چنکارا نسل کے دو ہرنوں کا شکار کیا تھاتصویر: STRDEL/AFP/Getty Images

سلمان خان پر کالے ہرن کے شکار کا یہ مقدمہ بیس سال پرانا ہے۔ سزا ملنے پر اس اسٹار نے دو راتیں جودھ پور کی سینٹرل جیل میں گزاریں جس کے بعد ہفتے کے روز انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔ سلمان خان کا شمار بھارت کے مہنگے ترین ادا کاروں میں ہوتا ہے۔

سلمان خان نے آج بروز پیر ٹویٹر پر اپنے 32.7 فولوورز کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا،’’ اپنے اُن تمام چاہنے والوں کو آنسوؤں سے بھرا ہوا تشّکر جو میرے ساتھ رہے اور کبھی امید ٹوٹنے نہیں دی۔ ساتھ رہنے اور حمایت کرنے کے لیے بہت شکریہ۔‘‘

خان پر الزام ہے کہ انہوں نے سن انیس سو اٹھانوے میں جودھ پور میں ایک شوٹنگ کے دوران چنکارا نسل کے دو ہرنوں کا شکار کیا تھا۔ تاہم سلمان خان نے خود پر عائد اس الزام کے درست ہونے سے انکار کیا تھا۔

عدالت نے چار دیگر اداکاروں کو بری کرتے ہوئے خان پر فرد جرم عائد کر دی تھی۔ سلمان خان نے اس کے خلاف موقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ راجھستان کا محکمہ جنگلات انہیں پھنسانے کی کوشش کر رہا ہے۔ خان کو ضمانت پر رہائی دینے والے جج نے انہیں عدالت کی اجازت کے بغیر ملک نہ چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

سلمان خان بالی وڈ کے نامور اداکار ہیں اور ایک سو سے زائد فلموں اور بے شمار ٹی وی شوز میں کام کر چکے ہیں۔ خان کی طرف سے مہیش بورا نے ان کو سنائی جانے والی سزا کے خلاف اپیل کر رکھی ہے اور جب تک اس اپیل پر کوئی فیصلہ نہیں ہوتا، بالی وُڈ کے یہ ہر دلعزیز اداکار ضمانت پر جیل سے باہر ہی رہیں گے۔

ص ح/اے ایف پی