1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
کھیلسعودی عرب

سعودی ڈاکار ریلی میں دس اسرائیلی شہریوں کی شرکت

23 جنوری 2021

سعودی عرب کے صحرائی علاقوں میں ریت کے ٹیلوں پر منعقدہ ڈاکار ریلی کے دوران گاڑیاں چلانے والی ٹیموں میں اس مرتبہ اسرائیلی شہری بھی شامل رہے۔ سعودی عرب میں ایک سال قبل یہ سوچنا بھی شاید قابل قبول نہیں ہوتا۔

https://p.dw.com/p/3oKPR
Saudi-Arabien | Rallye Dakar 2021 - Sebastien Loeb und Co-Fahrer Daniel Elena
تصویر: Franck Fife/AFP/Getty Images

ڈاکار ریلی میں اسرائیلیوں کی شرکت ایک ایسے وقت میں  ممکن ہوئی ہے جب بعض عرب ریاستوں اور اسرائیل کے مابین سفارتی تعلقات استوار ہوچکے ہیں۔ ریاض حکومت کی خاموش رضامندی نے ان تعلقات کی بحالی کے لیے راہ ہموار کی تھی۔

جنوری کے آغاز میں شروع ہونے والی ڈاکار ریلی 2021ء میں شرکت کے لیے کُل دس افراد اسرائیلی پاسپورٹ کے ساتھ سعودی عرب میں داخل ہوئے تھے۔ ایک ٹیم ممبر عمر پرل کے مطابق ان افراد میں اسرائیلی ڈرائیور، نیوی گیٹر اور سَپورٹ عملہ شامل تھا۔

تاہم ریلی کی ویب سائٹ نے ان ٹیموں کو بیلجیئم اور امریکا کی فہرست میں شامل کیا تھا، جو اسرائیلی شہریوں کی موجودگی کو عام نہ کرنے کی سرکاری حکمت عملی کا ایک ممکنہ اشارہ ہے۔

سعودی شہر جدہ میں ڈاکار ریلی
سعودی شہر جدہ میں پندرہ جنوری کو ڈاکار ریلی 2021ء کا اختتام ہوا۔تصویر: Imago Images/PanoramiC

ایک غیر معمولی احساس

اس ریلی میں شرکت کے بارے میں ایک اسرائیلی ڈرائیور ڈینی پرل کہتے ہیں، ''یہ غیر معمولی احساس تھا - سینکڑوں کلومیٹر تک صرف ریت کے ٹیلے موجود تھے۔‘‘

یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب کے صحرا میں انسانی قدموں کے ایک لاکھ بیس ہزار سال پرانے نشانات کی دریافت

اسرائیلی ڈرائیور ڈینی پرل مزید کہتے ہیں کہ ان ٹریکس پر وہ کب سے نگاہیں جمائے ہوئے تھے۔ پَرل کے بقول، ''میں اکثر سوچتا تھا کہ یہ ہمارا ہمسایہ ملک ہے اور میں ایک دن یہاں سیر کے لیے جا سکوں گا۔‘‘

خاموش رضامندی

فلسطین کے حامی سعودی عرب نے کئی عشروں سے اسرائیل کے ساتھ نہ صرف سرکاری تعلقات ترک کر رکھے ہیں بلکہ بعض سعودی علما کی جانب سے خصوصی طور پر یہودیوں کے خلاف بیان بازی کا سلسلہ بھی معمول کی بات ہے۔

ڈاکار ریلی سعودی عرب
ڈاکار ریلی کا روٹ ریاض، حائل اور نئے میگا بزنس زون نیوم سے گزرتا ہے۔تصویر: Hamad I Mohammed/REUTERS

تاہم ریاض حکومت کی جانب سے گزشتہ سال امریکا کی ثالثی میں اسرائیل کے متعدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ تعلقات کی باضابطہ بحالی کی مخالفت نہیں کی گئی۔ اس کے بعد اسرائیلی طیاروں کو سعودی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت بھی دی گئی۔

ڈاکار ریلی، سینیگال سے سعودی عرب منتقلی

اس سالانہ ریلی کا آغاز سن 1978 میں پیرس سے سینیگالی دارالحکومت ڈاکار تک ریس کے طور پر ہوا تھا لیکن سکیورٹی خدشات کی وجوہات کی بناء پر سن 2009 میں یہ ریلی افریقہ سے منتقل کردی گئی۔ یہ ریس اب پوری طرح سے سعودی عرب میں منعقد کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیے: ڈاکار ریلی: اب تک چھتیس مقابلوں میں تیئس ڈرائیور ہلاک

ڈاکار ریلی 2021ء  کا آغاز تین جنوری کو سعودی شہر جدہ سے ہوا اور جدہ میں رواں ہفتے پندرہ جنوری کے روز ریلی کا اختتام ہوا تھا۔ اسرائیلی لائٹ ویٹ گاڑی کی ٹیم 40 ویں پوزیشن جبکہ اسرائیلی ٹرک ٹیم 18ویں پوزیشن حاصل کرسکی۔ اس ریلی کا روٹ ریاض، حائل اور نئے میگا بزنس زون نیوم سے گزرتا ہے جو کہ  فی الوقت بحر احمر کے شمالی حصے میں زیر تعمر ہے۔

ع آ / ع ب (روئٹرز)

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں