1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سری لنکا کے سفیر پر جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام

5 اگست 2011

انسانی حقوق کی دو تنظیموں نے سوئٹزرلینڈ میں سری لنکا کے سفیر جگتھ دیاس پر جنگی جرائم کا مرتکب ہونے کا الزام عائد کیا ہے اور اس حوالے سے سوئس حکام سے رابطہ کیا ہے۔

https://p.dw.com/p/12BWi
سن دو ہزار نو میں تامل باغیوں کے خلاف فوجی کارروائی کی کامیابی کا ایک برس پورا ہونے پر سرکاری سطح پر جشن منایا گیاتصویر: AP

سوئس اٹارنی جنرل کے دفتر نے تصدیق کی ہے کہ انہیں ’سوسائٹی فار تھریٹنڈ پیپلز‘ اور ’ٹرائل‘ نامی انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے جگتھ دیاس کے خلاف درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ سوئس اٹارنی جنرل کے دفتر کا کہنا ہے کہ کیس کی چھان بین کی جا رہی ہے۔

دیاس برلن میں سری لنکا کی ایمبیسی میں ڈپٹی ایمبیسیڈر ہیں جو کہ سوئٹزرلینڈ اور ویٹیکن کے ساتھ سری لنکا کے سفارتی تعلقات کو دیکھتے ہیں۔ دیاس ایک سابق جرنیل بھی ہیں۔

Militärparade in Sri Lanka
اقوام متحدہ کی ایک حالیہ رپورٹ میں بھی سری لنکن افواج پر جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھاتصویر: AP

ان تنظیموں کا الزام ہے جگتھ دیاس نے سری لنکا کی فوج کے اس ستاونویں ڈویژن کی کمانڈ کی تھی جو تامل باغیوں کے خلاف کارروائی کر رہا تھا اور ایسے شواہد ہیں کہ یہ ڈویژن بے شمار جنگی جرائم میں ملوث تھا۔

''جنگ کے ایک مخصوص وقت کے دوران جگتھ دیاس کی فوجوں نے شہریوں اور ہسپتالوں پر شدید بمباری کی تھی۔ ہم چاہتے ہیں کہ دیاس کے خلاف یہ درخواست اگلی مرتبہ سوئٹزرلینڈ آمد پر ان کی گرفتاری کی وجہ بنے اور ان کے خلاف تفتیش کا آغاز ہو،‘‘ تنظیموں کا بیان۔

ان تنظیموں نے سوئس وزارت خارجہ سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ سری لنکا کے سفیر کے خلاف کارروائی کرے۔ رابطہ کرنے پر سوئس دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ معاملے کی سنگینی سے واقف ہے تاہم سفارتی مجبوریوں کے باعث وہ اس بارے میں تبصرہ نہیں کرسکتا۔

رپورٹ: شامل شمس⁄ خبر رساں ادارے

ادارت: شادی خان سیف

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں