1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سابقہ امریکی خاتونِ اول باربرا بُش وفات پا گئیں

18 اپریل 2018

سابق امریکی صدر جارج بُش سینئر کی اہلیہ باربرا بش بیانوے سال کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔ سابقہ خاتون اول کی وفات پر امریکی صدر ٹرمپ نے بطور اظہار افسوس قومی پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

https://p.dw.com/p/2wFQY
Barbara Bush Ex First Lady USA
تصویر: REUTERS

امریکی دارالحکومت واشنگٹن سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سابق خاتون اول بروز منگل اس دنیا سے رخصت ہوگئی تھی۔ باربرا بش نے جارج بش سینئر کے ہمراہ تہتر برس ازدواجی زندگی بسر کرنے کے بعد علیحدگی کا فیصلہ کیا تھا۔ ان کے چیف آف سٹاف کا کہنا ہے کہ بش سینئر  اپنی اہلیہ کے آخری لمحات میں ان کے ساتھ موجود تھے اور وہ آخری رسومات میں بھی شرکت کریں گے۔

George Bush  Barbara Bush
تصویر: Getty Images/Nick Wilson

بُش خاندان کی امریکی سیاسی جماعت ریپبلیکن پارٹی سے طویل وابستگی رہی ہے۔ امریکا کی مرکزی سیاست میں بش خاندان کم و بیش فیصلہ کن اہمیت کا حامل رہا ہے۔  باربرا بش ایک طرف سابق امریکی صدر کی اہلیہ تھیں تو دوسری جانب ان کے بیٹے جارج ڈبلیو بُش جونیئر بھی صدارت کا عہدے پر فائض رہ چکے ہیں۔ باربرا بش کی آخری رسومات کا حتمی اعلان اہلِ خانہ سے مشاورت کے بعد جلد ہی کیا جائے گا۔

USA Barbara Bush Ex First Lady
تصویر: Getty Images/AFP/T. Sloan

سن 1989 سے 1993 تک امریکا کی خاتون اول رہنے والی  باربرا بش کی عقیدت میں ریپبلیکن جماعت سے تعلق رکھنے والے موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تمام سرکاری اور عسکری دفاتر میں قومی پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب ڈیموکریٹک جماعت کے سابق صدر اوباما نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ بابرا بش کی زندگی اس ’امریکی قومی جذبے‘ کی بہترین عکاس ہے، جس میں عوامی خدمت کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔

ع آ۔ ا ا۔ (اے ایف پی)