1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

دولت مند جرمن باشندوں کے لیے ٹیکس کی پناہ گاہ

24 جون 2020

ٹیکس کی ادائیگی سے فرار حاصل کرنے والے جرمنوں کے لیے برطانیہ کا چینل جزیرہ ’جرسی‘ غیر معمولی دلچسپی اور اہمیت کا حامل رہا ہے۔ اس صورتحال میں جلد ہی تبدیلی رونما ہونے کے آثار پائے جاتے ہیں۔

https://p.dw.com/p/3eHOv
Insel Jersey Hafen von St. Aubin Flash-Galerie
تصویر: picture-alliance / HB Verlag

ٹیکس کی ادائیگی سے فرار حاصل کرنے والے جرمنوں کے لیے برطانیہ کا چینل جزیرہ 'جرسی‘ غیر معمولی دلچسپی اور اہمیت کا حامل رہا ہے۔ اس صورتحال میں جلد ہی تبدیلی رونما ہونے کے آثار پائے جاتے ہیں۔

انگلینڈ اور فرانس کے بیچ پائے جانے والے چینل جزائر میں سے سب سے بڑا جزیرہ 'جرسی‘ ہے۔  یہ علاقہ برطانوی اور فرانسیسی ثقافت کی آمیزش، ساحلی سیر و تفریح ، خوبصورت وادیوں اور تاریخی قلعوں کے لیے مشہور ہے۔ اس ٹنل یا سرنگ کا کمپلیکس بمعہ ایک ہسپتال کے، جبری مزدوروں نے دوسری جنگ عظیم کے دوران تعمیر کیا تھا۔ اس کی حیثیت دوسری عالمی جنگ کے دوران  پانچ سالہ جرمن قبضے کی دستاویز کی سی ہے۔

ٹیکس کی بچت کے مختلف ماڈلز کی تلاش میں رہنے والے دولت مند جرمن باشندوں کے لیے چینل آئیلینڈ یا جزیرہ جرسی غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔ 2018 ء میں جرمن شہریوں نے اس جزیرے پر 180,8 بلین یورو پہنچائے۔ یہ بات برلن کی وفاقی پارلیمان میں بائیں بازو کی جماعت دی لنکے کے پارلیمانی دھڑے کی طرف سے اٹھائے گئے سوال پر وفاقی وزارت خزانہ نے کہی۔

جرسی انگلش چینل میں برطانیہ کی ملکیت والا ایک چھوٹا جزیرہ ہے جس کے ٹیکس کے اپنے قوانین ہیں۔ اس پس منظر میں دیکھا جائے تو پتا چلتا ہے کہ اس جزیرے کے اثاثے فی مربع کلومیٹر چار بلین سے بھی زیادہ کیوں ہیں۔

Schweiz Paradeplatz Zürich Flaggen
ٹیکس کی بچت کے حوالے سے سوئٹزرلینڈ اور لکسمبرگ بھی جرمنوں کے لیے دلچسپ۔تصویر: picture-alliance/Global Travel Images

سوئٹزرلینڈ دوسرے نمبر پر

ٹیکس کی بچت کے حوالے سے جرسی کے بعد  سوئٹزرلینڈ اور لکسمبرگ  کا نام آتا ہے۔  جنہوں نے ٹیکس چوری سے نمٹنے کے اقدامات کے بارے میں بحث میں ایک طویل عرصے تک مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق  2018 ء میں سوئٹزرلینڈ سے 133.1 بلین یورو اور لکسمبرگ سے 125.8 بلین یورو جرمن باشندوں کے اکاؤنٹس میں جمع ہونے کی کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

ان اعداد و شمار کی بنیاد معلومات کا تبادلہ کا ایک معاہدہ ہے۔ ریاستیں ایک دوسرے کو اُن اکاؤنٹس کے بارے میں معلومات پہنچاتی ہیں جو غیر ملکی ٹیکس دہندگان کے اکاؤنٹس میں ہوتی ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ اس سے ٹیکس چوری کا عمل زیادہ مشکل ہو جاتا ہے۔

قانونی یا غیر قانونی؟
تاہم  وزارت خزانہ کے اعدادوشمار اس بارے میں کچھ نہیں کہتے ہیں کہ یہ رقم قانونی ہے یا غیر قانونی۔ ڈیٹا منتقل ہونے کے بعد ذمہ دار ٹیکس حکام اس کی جانچ کریں گے۔ ٹیکس کے اہم ٹھکانے ویسے بھی وزارت کی فہرست سے غائب ہونے کا امکان ہے۔ مثال کے طور پر کیریبین کے جزائر،  بہاماس متعلقہ اعدادوشمار کو خفیہ رکھتے ہیں۔

ک م / اا/ ایجنسیاں

 

 

 

 

 

 

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں