دنیا کے خوبصورت ترین شہر
امریکا کے سفری میگزین ’کونڈے نسٹ‘ نے اٹھائیسویں مرتبہ دنیا کے دس بہترین شہروں سے متعلق سروے کروایا ہے۔ ایک لاکھ اٹھائیس ہزار افراد کی نظر میں یہ دنیا کے خوبصورت ترین شہر ہیں۔
نمبر دس: لندن (برطانیہ)
اگر سیاحوں کی بعد کی جائے تو لندن دنیا کے بڑے بڑے شہر اس سے پیچھے ہیں۔ یہاں پہنچنے والے سیاحوں کی سالانہ تعداد ستّرہ ملین سے بھی زائد ہے۔ یہ شہر عجائب گھروں، تھیٹروں، شاپنگ مالز، جدید فن تعمیر اور شاہی عمارتوں کا شہر ہے۔
نمبر نو: کیوٹو (جاپان)
اس سابقہ شاہی شہر کو جاپانی تاریخ کا دل کہا جاتا ہے۔ یہ شہر محلات، خانقاہوں، مندروں اور بے نظیر باغات سے بھرا پڑا ہے۔ اس کے علاوہ کیوٹو کی خوبصورت سرزمین سیاحوں کے لیے باعث کشش ہے۔
نمبر آٹھ: بروگے (بیلجئیم)
اس شہر کو قرون وسطیٰ کا زیور کہا جاتا ہے۔ مخصوص ڈیزائن اور پھتروں سے بنی سڑکیں، مخصوص شکل کی اینٹوں والے گھر، بے شمار گرجا گھر اور شہر میں رگوں کی طرح چلتی ہوئی نہریں اس کی پہچان ہیں۔ یہ شہر رومانوی بھی ہے۔
نمبر سات: پراگ (چیک جمہوریہ)
اس شہر کا محل ایک ہزار سال سے بھی پرانا ہے اور اس کا شمار دنیا کے بڑے محلات میں ہوتا ہے۔ اس شہر کی دلفریب گلیاں اور سڑکیں سیاحوں کو قرون وسطیٰ میں لے جاتی ہیں۔
نمبر چھ: روم (اٹلی)
اس شہر کو ’ابدی شہر‘ بھی کہا جاتا ہے اور یہ تین ہزار سال پرانی تاریخ کے رازوں کا امین بھی ہے۔ تاہم یہ شہر عجائب گھر نہیں بلکہ ایک زندہ دل شہر ہے۔
نمبر پانچ: پیرس (فرانس)
پیرس کو محبت، ثقافت، خوشبوؤں اورعجائب گھروں کا شہر کہا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں یہ شہر ایفل ٹاور کی وجہ سے مشہور ہے۔ اگر آپ پیرس جائیں تو آپ کو بہت زیادہ ایسے مقامات ملتے ہیں، جنہیں آپ دیکھ سکتے ہیں۔
نمبر چار: سڈنی (آسٹریلیا)
آسٹریلیا کا یہ دوسرا بڑا شہر جدید طرز تعمیر اور قدرتی حسن سے مالا مال ہے۔ اس شہر کے بالکل قدموں میں کئی کلومیٹر طویل سفید ریت والا دلکش ساحل ہے۔ دلچسپ فن تعمیر والا اوپیرا ہاؤس سڈنی کی علامت ہے۔
نمبر تین: بوڈاپسٹ (ہنگری)
اس شہر کے تقریباﹰ تمام بڑے اور پرکشش مقامات دریائے ڈینیوب کے کنارے پر واقع ہیں۔ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے بوڈاپسٹ کو "ڈینیوب کی رانی" کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔
نمبر دو: ویانا (آسٹریا)
اس شہر میں واقع سینٹ اسٹیفن گرجا گھر، شاہی محل، کافی ریستورانوں کی ثقافت اسے شہر کو منفرد حیثیت فراہم کرتی ہے۔ یہاں پر سیاح قدیم سلطنت کا جلال اور شان و شوکت کا تجربہ بھی کر سکتے ہیں۔
نمبر ایک: فلورنس (اٹلی)
اس سال کے سروے میں دنیا کا خوبصورت ترین شہر، تسکانہ کے صدر مقام، فلورنس کو قرار دیا گیا ہے۔ یہ شہر عجائب گھروں، محلات اور یادگاروں سے بھرا پڑا ہے۔ اس شہر میں انجیلو، لیونارڈو ڈا ونچی اور بہت سے دوسرے فنکاروں کے نشانات ملتے ہیں۔