1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

دعا منگی واپس لوٹ آئیں

7 دسمبر 2019

کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے سے ایک ہفتہ قبل اغواء ہونے والی نوجوان طالبہ دعا منگی ایک ہفتے بعد گھر لوٹ آئی ہیں۔ پولیس نے قبل ازیں یہ خدشہ ظاہر کیا تھا کہ یہ واقعہ ممکن طور پر اغواء برائے تاوان ہے۔

https://p.dw.com/p/3UNGw
Pakistan Protest gegen Entführung Dua Mangi
تصویر: Imago Images/Zuma/Ppi

کراچی کے جنوبی زون کے ڈی آئی جی پولیس شرجیل خان کے دفتر کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ ایک ہفتہ قبل ڈی ایچ اے کے علاقے سے اغواء ہونے والی دعا منگی اپنے گھر واپس پہنچ گئی ہیں۔ اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس جلد ان کے اغواء سے متعلق مزید معلومات فراہم کرے گی۔

دعا منگی کی قریبی رشتہ دار تانی پلیجو نے ڈی ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے ان کی واپسی کی تصدیق کی ہے اور ان تمام افراد کو شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے دعا کی بازیابی کے لیے سوشل میڈیا پر مہم چلائی اور مظاہروں کا حصہ بنے۔ پلیجو نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس اغواء کے ذمہ دار افراد کو جلد از جلد گرفتار کر کے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

Pakistan Protest gegen Entführung Dua Mangi
دعا منگی کی قریبی رشتہ دار تانی پلیجو نے ڈی ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے ان کی واپسی کی تصدیق کی ہے اور ان تمام افراد کو شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے دعا کی بازیابی کے لیے سوشل میڈیا پر مہم چلائی اور مظاہروں کا حصہ بنے۔تصویر: Imago Images/Zuma/Ppi

قانون کی طالبہ 20 سالہ دعا منگی کو ہفتہ 30 نومبر کی شب کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے سے نامعلوم کار سواروں نے اس وقت اغواء کر لیا تھا جب وہ اپنے ایک دوست کے ساتھ سڑک پر جا رہی تھیں۔ اغواء کاروں نے ان کے دوست حارث سومرو کو گولی مار کر زخمی کر دیا تھا۔

قبل ازیں جمعرات پانچ دسمبر کو پولیس کی طرف سے کہا تھا کہ دعا منگی کا اغواء ممکنہ طور پر تاوان کے حصول کے لیے کیا گیا ہے۔ پولیس کی طرف سے اس بات کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ ممکنہ طور پر اس واردات کے پیچھے ایک مجرمانہ گروہ ہے۔

دعا منگی کے بازیابی کے لیے ان کے خاندان، دوستوں اور سول سوسائٹی کی طرف سے کراچی پریس کلب کے سامنے مظاہرہ بھی کیا گیا تھا۔ ان کے خاندان نے بتایا ہے کہ بازیابی کے لیے کوئی تاوان ادا نہیں کیا گیا۔

ڈی ڈبلیو کے ایڈیٹرز ہر صبح اپنی تازہ ترین خبریں اور چنیدہ رپورٹس اپنے پڑھنے والوں کو بھیجتے ہیں۔ آپ بھی یہاں کلک کر کے یہ نیوز لیٹر موصول کر سکتے ہیں۔

ا ب ا / ع ح